• صارفین کی تعداد :
  • 1724
  • 1/21/2015
  • تاريخ :

حسن نصراللہ کا اسرائيل کو انتباہ

حسن نصراللہ کا اسرائیل کو انتباہ

حزب اللہ لبنان کے سربراہ سيد حسن نصر اللہ نے اپنے دو کلمے کے ايک پيغام ميں اسرائيل کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائيلي اپني پناہ گاہيں آمادہ کر ليں- تسنيم نيوز ايجنسي نے المنار کے حوالے سے نقل کيا ہے کہ حزب اللہ لبنان کے سربراہ سيد حسن نصر اللہ نے اسرائيل کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائيلي اپني پناہ گاہيں آمادہ کر ليں- اطلاعات کے مطابق حزب اللہ کے سربراہ نے اپنے مختصر اور دو جملوں پر مشتمل اس پيغام ميں، جو عربي اور عبري زبانوں ميں حسن نصراللہ کي تصوير کے ساتھ المنار کي سائٹ پر ديکھا جا سکتا ہے، اسرائيل کو خـبر دار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپني پناہ گاہيں آمادہ کر ليں-بعض خبري ذرائع سيد حسن نصر اللہ کےاسي دو کلمے کو اسرائيل کے خلاف اعلان جنگ سے تعبير کر رہے ہيں- واضح رہے کہ اسرائيلي فوجي ہيلي کاپٹروں نے اتوار کي رات کو قنيطرہ کے علاقے ميں حملہ کرکے حزب اللہ کے 6 مجاہدين کو شہيد کر ديا شہداء ميں شہيد عماد مغنيہ کے فرزند شہيد جہاد مغنيہ بھي شامل ہيں- حزب اللہ لبنان کے پيغام کے بعد اسرائيليوں پر شديد خوف و ہراس طاري ہو گيا ہے-

 


متعلقہ تحریریں:

سلامتي کونسل ميں امريکہ کے ويٹو پر فلسطين کا ردعمل

ايران ايک علاقائي سپر طاقت