داعش کي بيخ کني کے لۓ بجٹ ميں سات گنا اضافہ
عراق کي سرزمين سے دہشتگرد گروہ داعش کي بيخ کني کے لۓ وزارت دفاع کا بجٹ سات گنا زيادہ کرديا گيا ہے- سعودي عرب کے ٹي وي چينل الحدث کي رپورٹ کے مطابق عراق کي کابينہ نے ايک ہنگامي اجلاس کے بعد عراقي وزارت دفاع کے لۓ بجٹ ميں تيئيس ارب ڈالر مختص کۓ ہيں جو کہ گزشتہ برس کي نسبت سات گنا سے زيادہ ہيں- واضح رہے کہ عراق کا آئندہ سال کا بجٹ تقريبا ايک سو ارب ڈالر ہوگا- عراق کي قومي سلامتي کونسل کے سابق مشير موفق الربيعي نے ملک کے مجموعي بجٹ ميں وزارت دفاع کو ترجيح ديۓ جانے کا مطالبہ کيا تھا تاکہ عراقي سيکورٹي فورسز اس ملک کے بعض علاقوں پر قبضے کرنے والے دہشتگردوں کا مقابلہ کر سکيں-
متعلقہ تحریریں:
دہشتگردوں سے مقابلہ، آيت اللہ سيستاني کا فتويٰ
داعش کو سي آئي اے نے پروان چڑھايا