• صارفین کی تعداد :
  • 1540
  • 3/19/2012
  • تاريخ :

عاشورا کے خوبصورت واقعات 4

محرم الحرام

عاشورا کے خوبصورت واقعات 1

عاشورا کے خوبصورت واقعات 2

عاشورا کے خوبصورت واقعات 3

بقلم: حجۃالاسلام سيد جواد حسيني

ترجمۂ خطبہ:

اور بتحقيق کہ ميں نے (يزيد کے خلاف) خروج فتنہ و فساد پھيلانے يا اپنے آپ کو مصروف کرنے اور خودنمائي کي نيت سے نہيں کيا بلکہ ميں نے اپنے جد رسول اللہ (ص) کي امت ميں اصلاح کا ارادہ کيا ہے؛ ميرا عزم ہے کہ نيکيوں کا حکم دوں اور برائيوں سے روکوںاور اپنے نانا رسول اللہ (ص) اور اپنے والد علي بن ابيطالب کي سيرت کي پيروي کروں اور ان کے راستے پر گامزن رہوں؛ پس جس نے ميري دعوت حق قبول کي پس بے شک اللہ تعالي اس کو فبول کرنے کا زيادہ حقدار ہے اور اگر کسي نے قبول نہ کيا تو صبر کروں گا تا کہ خدا خود ہي ميرے اور اس جماعت کے درميان فيصلہ کرے وہ بہترين فيصلہ کرنے والا ہے- اور يہي ميري وصيت ہے آپ کو اے ميرے بھائي- اور کوئي توفيق اور کاميابي نہيں ہے مگر اللہ کي مدد و نصرت کے سائے ميں، پس ميں توکل کرتا ہوں اس پر اور اس کي جانب انابت کروں گا---"

اس وصيت ميں سيدالشہداء عليہ السلام اصلاح امت، امر بالمعروف اور نہي عن المنکر اور رسول اللہ (ص) اور اميرالمۆمنين (ع) کي سنت کے حياء کو اپنے قيام کے مقاصد کے طور پر بيان فرماتے ہيں-

آپ (ع) نے اپني وصيت ميں ان ممکنہ تہمتوں کو رد کرديا ہے: فتنہ اور آشوب کے لئے قيام، فساد اور ظلم کے لئے قيام، اپنے آپ کو مصروف کرنے اور خودنمائي کے لئے قيام-

اور وصيت کي ابتداء ميں خدا کي وحدانيت، رسول خدا (ص) کي رسالت، قيامت اور بہشت و جہنم پر اپنے راسخ عقيدے کا اعلان کرتے ہيں تا کہ اگر بنو اميہ نے فرزند رسول (ص) کے قتل کے شرمناک عمل سے دامن چھڑانے کے لئے آپ (ع) پر "خارجي ہونے کا" الزام لگايا تو مسلمان سمجھ ليں کہ الزام آپ (ع) پر لگانا ممکن نہيں ہے-

 

تحرير : ف ح مهدوي

پيشکش : شعبۂ تحرير و پيشکش تبيان