• صارفین کی تعداد :
  • 1104
  • 3/17/2012
  • تاريخ :

سيدالشہداء کے لئے گريہ و بکاء کے آثار و برکات 11

محرم الحرام

 آن روز ديده‏ها همه گريان شود ز هول

جز چشم گريه كرده بسوگ و عزاى او

اس روز تمام آنکھيں ہول و وحشت سے گرياں ہونگي

سوائے اس آنکھ کے جو آپ کے سوگ و عزا ميں اشکبار ہوئي ہو

8- سکرات موت اور آتش دوزخ سے امان مسمع کہتے ہيں: حضرت امام صادق عليہ  السلام نے فرمايا: کيا تم کبھي ياد کرتے ہو کہ انھوں نے (يزيد بن معاويہ) نے حسين (ع) کے ساتھ کيا کيا؟

ميں نے عرض کيا: ہاں

فرمايا: کيا جزع و بے چيني اور گريہ و بکاء کرتے ہو؟

عرض کيا: ہاں، خدا کي قسم! اس واقعے کے لئے آنسو بہاتا ہوں اور طعام کھانے سے امتناع کرتا ہوں حتي کہ اہل خانہ ميرے چہرے پر غم و اندوہ کے آثار ديکھ ليتے ہيں-

فرمايا: خدا تمہاري آنکھوں کے اشکوں پر رحم کرے- جان لو کہ تم ان لوگوں ميں سے ہو جو ہمارے لئے جزع کرنے والوں ميں شمار ہوتے ہيں اور ان لوگوں ميں سے ہو جو ہماري خوشي ميں خوش ہوتے ہيں اور ہمارے غم و حزن ميں محزون و مغموم ہوتے ہيں اور ہمارے خوف ميں خائف ہوجاتے ہيں اور امن کا احساس کرتے ہيں جب ہم امن ميں ہوتے ہيں- جان لو کہ عنقريب وفات کے وقت ميرے آباء و اجداد کو اپني بالين پر حاضر پاۆگے جبکہ وہ ملک الموت کو تمہاري سفارش کريں گے اور تم کو بشارتيں ديں گے ايسي بشارتيں جو موت سے قبل تمہاري آنکھوں کو ٹھنڈک نہيں پہنچائيں گي- پس ملک الموت ملک الموت اپنے بچے پر مہربان ماں سے بھي زيادہ مہربان، زيادہ شفيق و رحمدل اور شديد رحمت سے پيش آئے گا-

مسمع کہتے ہيں: اس کے بعد امام (ع) روئے اور ميں بھي ان کے ساتھ رويا اور فرمايا: اے مسمع! ... زمين و آسمان اميرالمۆمنين عليہ السلام کي شہادت کے وقت سے رو رہے ہيں اور ہمارے لئے فرشتے دوسروں کي نسبت زيادہ روئے ہيں اور ہمارے قتل سے قبل ملائکہ کي آنکھوں سے آنسو جاري نہيں ہوئے تھے...

تحرير : ف ح مهدوي

پيشکش : شعبۂ تحرير و پيشکش تبيان


متعلقہ تحريريں:

سيدالشہداء کے لئے گريہ و بکاء کے آثار و برکات 7