• صارفین کی تعداد :
  • 1625
  • 3/17/2012
  • تاريخ :

سيدالشہداء کے لئے گريہ و بکاء کے آثار و برکات 9

محرم الحرام

 امام جعفر بن محمد الصادق عليہ السلام  نے فرمايا: جو شخص حسين (ع) کي شان ميں شعر کہے اور روئے اور ايک شحض کو رلائے جنت ان دونوں کے لئے لکھي جاتي ہے- جس شخص کے سامنے امام حسين (ع) کا ذکر کيا جائے اور اس کي آنکھ پرنم ہوجائے اتني کہ اس نمي سے ايک مچھر کا پر تر ہوسکے، اس کا اجر اللہ تعالي کے پاس ہے اور خدا اس کو اجر ديتے ہوئے جنت سے کم کسي چيز پر راضي نہ ہوگا- (6)

نيز فرمايا: جو شخص عزائے حسين عليہ السلام ميں گريہ کرے يا کسي کو رلائے يا رونے کي صورت بنائے جنت اس پر واجب ہوجاتي ہے- (7)

6- شفا يابي حضرت سيدالشہداء عليہ السلام کي مجالس عزاداري کے آثار و برکات ميں سے ايک، شفا اور تندرستي و صحت ہے- جيسا کہ ہم سب نے بارہا ديکھا يا سنا ہے کہ بعض عزادار ان مجالس ميں شفا پا کر صحتباب ہوگئے ہيں-

مروي ہے کہ بزرگ شيعہ مرجع تقليد آيت اللہ العظمي سيد حسين بروجردي رضوان اللہ تعالي عليہ کي آنکھيں نوے سال کي عمر ميں بھي صحيح و سالم تھيں اور عينک کے بغير چھوٹے چھوٹے حروف کو بھي پڑھ ليتے تھے اور فرمايا کرتے تھے: ميں اس نعمت کے حوالے سے حضرت اباعبداللہ الحسين عليہ السلام کا مرہون منت ہوں اور اپنے شفايابي کي حکايت يوں بيان کيا کرتے تھے:

ميں بروجرد ميں تھا اور آنکھوں کے شديد درد ميں مبتلا ہوچکا تھا اور آشوب چشم نے مجھے فکرمند کرديا تھا- ڈاکٹروں کے علاج سے افاقہ نہ ہوسکا تھا اور درد ميں روز بروز اضافہ ہورہا تھا- محرم کے ايام کي آمد پر ميرے گھر ميں عزاداري کي مجالس کا انعقاد ہوا کرتا تھا اور عزاداروں کے دستے ان مجالس ميں شرکت کيا کرتے تھے.

مآخذ:

6. بحارالانوار , علامه مجلسى , ج 44 ص 293-

7. وسائل الشيعه , شيخ حر عاملى , ج 10 ص 397-

تحرير : ف ح مهدوي

پيشکش : شعبۂ تحرير و پيشکش تبيان


متعلقہ تحریریں:

سيدالشہداء کے لئے گريہ و بکاء کے آثار و برکات 5