• صارفین کی تعداد :
  • 1875
  • 3/17/2012
  • تاريخ :

سيدالشہداء کے لئے گريہ و بکاء کے آثار و برکات 5

محرم الحرام

بزدلوں کا گريہ نہيں ہے بلکہ شجاعوں اور بہادروں کا گريہ ہے- يہ گريہ نااميدي اور مايوسي کا گريہ نہيں ہے بلکہ اميد کا گريہ ہے- اور بالآخر يہ گريہ معرفت کا گريہ ہے اور عزائے حسين (ع) ميں معرفت کا گريہ آپ (ع) کے قيام کے انحراف و تحريف کا سدباب کرتا ہے اور شايد اسي وبہ سے سيدالشہداء عليہ السلام کے لئے گريہ کرنے کي فضيلت ميں متعدد روايات وارد ہوئي ہيں- ان ہي روايات ميں سے ايک وہ روايت ہے جس ميں امام صادق عليہ السلام فرماتے ہيں: گريہ اور بے چيني ہر مصبيت ميں بندے کے لئے مکروہ ہے ليکن حسين بن علي عليہما السلام کے لئے گريہ اجر و ثواب بھي رکھتا ہے- (1)

سيدالشہداء عليہ السلام کے لئے گريہ کے اہم آّثار وبرکات ہيں جن ميں سے بعض کي طرف يہاں اشارہ کيا جاتا ہے:

1- تحريک حسيني کے رموز کا تحفظ ابا عبداللہ الحسين عليہ السلام کي مجالس عزاداري اور آپ (ع) کے لئے گريہ تحريک حسيني کے رموز کا تحفظ ہے-

سوال يہ ہے کہ سلاطين اور بادشاہوں کے منحوس دور ميں عزائے اہل بيت عليہم السلام کي مجالس کو ممنوع کيوں قرار ديا جاتا رہا؟ کيا اس کي وجہ يہي نہ تھي کہ امام حسين عليہ السلام اور دوسرے ائمہ عليہم السلام کي عزاداري کي مجالس کے بموجب آگاہ علماء و خطباء اور با بصيرت اور انقلابي دانشور اپني تقارير اور خطابات ميں عوام کو حکومتوں کے مظالم سے آگاہ کرتے ہيں اور انہيں بتاتے ہيں کہ امام حسين عليہ السلام کے قيام کا اصل محرک امر بالمعروف اور نہي عن المنکر تھا؟

ہاں، اس طرح کي مجالس، تربيت گاہيں اور جامعات ہيں و مدارس ہيں جو بہترين روش اور خوبصورت ترين اسلوب سے لوگوں کو دين کي طرف بلاتي ہيں اور انساني جذبات و عواطف کو آمادہ کرتي ہيں اور جاہلوں اور بے خبروں کو غفلت کي بھاري نيند سے بيدار کرليتي ہيں نيز ان ہي مجالس ميں ہي لوگ مکتب امام حسين (ع) سے ديانت وہ سياست کے ہمراہ، سيکھتے ہيں-

مآخذ:

1. وسائل الشيعه , شيخ حر عاملى , ج 10 ص 393

تحرير : ف ح مهدوي

پيشکش : شعبۂ تحرير و پيشکش تبيان


متعلقہ تحريريں:

سيدالشہداء کے لئے گريہ و بکاء کے آثار و برکات1