• صارفین کی تعداد :
  • 2338
  • 3/17/2012
  • تاريخ :

سيدالشہداء کے لئے گريہ و بکاء کے آثار و برکات 6

محرم الحرام

وہ کونسا اجتماع ہے جو اس عالم ميں اس طرح کا اثر مرتب کرسکے؟ کونسا واقعہ ہے جو کربلا کے جانسوز واقعے کي مانند اپنے وقوع کے زمانے سے لے کر اب تک انساني معاشروں کو متأثر کرتا رہا ہو اور اس کي تأثير کي حدود روز بروز بڑھتي رہي ہوں اور اس کي پيروي ميں روز بروز اضافہ ہوتا رہا ہو؟ اسي رو سے کہا جاسکتا ہے کہ عزاداري کي مجالس امام حسين عليہ السلام کي تحريک کا تحفظ کرتي ہيں اور نتيجۃً اسلام کا تحفظ کرتي ہيں اور اس کي بقاء کي ضامن ہے-

سيدالشہداء عليہ السلام پر گريہ اور عزائے حسيني کي مجالس کا انعقاد نہ صرف مکتب کي اساس کا تحفظ کرتي ہيں بلکہ ان مجالس ميں شرکت کرنے والے شيعيان آل محمد (ص) والاترين اسلامي تربيت سے بہرہ مند ہوتے ہيں اور نشوونما پا کر حسيني بن جاتے ہيں-

"موريس دوکبري" لکھتا ہے: "اگر مۆرخين، اس دن کي حقيقت کو سمجھتے اور اس بات کا ادراک کرتے کہ عاشورا کتنا عظيم دن ہے تو وہ عزاداري کو جنون آميز قرار نہ ديتے- کيونکہ حسين کے پيروکار حسين کي عزاداري کرکے سمجھ ليتے ہيں پستي اور محکوميت اور استعمار کو ہرگز قبول نہ کرين کيونکہ ان کے پيسرو اور آقا کا شعار يہي ہے کہ ظلم و ستم کے سامنے سرتسليم خم نہيں کرنا چاہئے- حسين کي عزاداري کي مجالس ميں تھوڑے سے غور و تدبر سے معلوم ہوتا ہے کہ کيا دقيق اور حيات بخش نکتے ان مجالس ميں بيان کئے جاتے ہيں- حسين کي مجالس عزاداري ميں کہا جاتا غہے کہ حسين نے لوگوں کے شرف و ناموس اور اسلام کے مقام و مرتبت کے تحفظ کے لئے اپني جان و مال و اولاد کي قرباني دي اور يزيدي استعمار اور اس کي مہم جوئيوں کو قبول کرنے کے لئے تيار نہ ہوئے پس آيئے ہم بھي ان کا شيوہ اپنے لئے سرمشق قرار ديں اور استعماري قوتوں کي ماتحتي سے چھٹکارا پائيں اور عزت کي موت کو ذلت کي زندگي پر ترجح ديں----"- (2)

--------

مآخذ

2. بحارالانوار , علامه مجلسى , ج 44 ص 284-

تحرير : ف ح مهدوي

پيشکش : شعبۂ تحرير و پيشکش تبيان


متعلقہ تحريريں:

سيدالشہداء کے لئے گريہ و بکاء کے آثار و برکات 2