• صارفین کی تعداد :
  • 2678
  • 1/10/2011
  • تاريخ :

امریکي اہداف

مرگ بر آمریکہ

امریکي اہداف سراسر استکباري ،استعماري اور ہوا وہوس پر مشتمل ہيں،انساني حقوق بلکہ قوموں کے حقوق کے بھي مخالف ہيں اور یورپ نے بھي شاید اس امريکي پليد نيّت کو درک کرلیا ہے اسي وجہ سے شاید کچھ عرصہ کیلئے اقوام متحدہ کے ذریعے اس کا راستہ روکا ہے ۔بس اسي بنیاد پر جو کچھ آج اسلام کے خلاف اس خطّے ميں ہو رہا ہے اس کي اصل وجہ يہي ہے کہ وہ اسلام کے مخالف ہيں اور اسلام سے خوف کھاتے ہیں ،وہ يہ بات اچھي طرح جا نتے ہيں کہ جب تک لوگوں ميں اسلامي فکر موجود ہے وہ اپنے فرعوني اور استبدادي نظام کو اس خطّے پر مسلّط نہيں کر سکتے اور نہ ہي مادي اور معنوي دولت پر قبضے کا ان کا خواب شرمندئہ تعبير ہو سکے گا۔ لہذا اسلام کو اپنا حقیقي دشمن متعارف کرواتے ہيں اور اس سے مقابلے کي تیاریاں کر رہے ہيں ۔ہمارے ملک و ملت سے بھي ان کي دشمني کي اصل وجہ یہي ہے۔ آپ نے ملاحظہ کیا ہوگا کہ انقلاب اسلامي کي کامیابي سے لے کر آج تک یعني ان پورے چوبیس سالوں ميں ایک لمحے کیلئے بھي امریکہ نے اس ملک وملت اور اسلامي نظام کي مخالفت سے ہاتھ نہيں اٹھایا ، جس کي اصل وجہ يہي نکتہ ہے ۔ یہ ملک (شاہ کے دور ميں ) سیاسي اور اقتصادي لحاظ سے امریکیوں کیلئے پر امن مرکز تھا لیکن اسلامي فکر نے اس ملت کے ایمان کو زندہ کر دیا اور باایمان ملت نے اسلام کي برکت سے اس مستکبر اور خود سر کے ہاتھ کاٹ دیے اور درحقیقت اسلام ہي نے اس ملک ميں امریکا پر بہت کاري ضرب لگائي ہے ۔اسي بنیاد پر وہ ہمارے لئے سب سے زیادہ بغض و کینہ رکھتا ہے اور بے لگام کاروائیاں ہمارے خلاف انجام دیتا ہے ۔

 

ولي امر مسلمین حضرت آیت اللہ سید علي خامنہ اي  کے خطابات سے اقتباس


متعلقہ تحریریں :

تہذیب و ثقافت ( دوسرا حصہ )

بابری مسجد کی شہادت کی یاد سنہ  2010 ء

صیہونیزم اور ٹروریزم کی تشکیل کی وجوہات کی نتیجہ گیری

صیہونیستی ٹروریسٹ گروہوں کی تشکیل (حصّہ چهارم)

آزادی ٴ ہند کا سہرا

آئیے! 63 برس کے سود و زیاں کا حساب لگائیں

پاکستان کے ساتھ عہد کریں

پاکستان قدرت کا ایک انمول عطیہ

یوم آزادی کے روز

صیہونیستی ٹروریسٹ گروہوں کی تشکیل (حصّہ سوّم)