• صارفین کی تعداد :
  • 4770
  • 12/4/2010
  • تاريخ :

خوراک کو محفوظ کرنے کے طریقے

فرج

خوراک کو محفوظ کرنے کے لیۓ آج کل مختلف طریقے استعمال کیۓ جاتے ہیں ۔ ان طریقوں کے استعمال سے پہلے اس چیز کا خیال رکھنا چاہیۓ کہ خوراک کو محفوظ کرتے وقت اس کا حقیقی ذائقہ تبدیل نہیں ہونا چاہیۓ اور دوسرا یہ کہ تبدیل ہونے کے بعد خوراک انسانی صحت کے لیۓ مضر نہ ہو ۔

خوراک کو مندرجہ ذیل طریقوں کے ذریعے محفوظ کیا جا سکتا ہے ۔

1۔ نمی کو ختم کرنا

خوراک میں سے نمی کو ختم کر دیا جاتا ہے اور یوں خشک ہونے کے بعد خوراک بہت حد تک محفوظ ہو جاتی ہے ۔  خوراک کو گرم کرکے خشک کیا جاتا ہے اور اس طریقے کے دوران خوراک میں موجود بہت سے جراثیم حرارت کی وجہ سے مر جاتے ہیں ۔

2۔ نمک یا چینی کا استعمال

عام نمک یا چینی کے استعمال سے خوراک کے گلنے سڑنے کے عمل کو آہستہ کیا جا سکتا ہے ۔ ان اجزا کے اضافے سے خوراک میں موجود پانی میں منحل کا ارتقاز بڑھ جاتا ہے ۔ اگر خوردبینی جراثیم کے خلیے کے اردگرد نمک یا چینی کا گاڑھا محلول شامل ہو جاۓ تو پانی خلیے سے نکل کر باہر والے محلول کی طرف آنا شروع ہو جاتا ہے ۔ اس عمل کے نتیجے میں خوربینی جراثیم کی افزائش کرنے کی صلاحیت ختم ہو جاتی ہے اور اس طرح خوراک کے ضائع ہونے کا سبب نہیں رہتا ۔

3۔ درجہ حرارت کی تبدیلی

درجہ حرارت میں تبدیلی سے بہت سی خوردنی اجناس کو لمبے عرصے تک محفوظ کیا جا سکتا ہے ۔ اگر درجہ حرارت کو کم کر دیا جاۓ تو کم درجہ حرارت میں بہت سے جراثیموں کی افزائش کا عمل رک جاتا ہے اور کیمیائی عمل کی  رفتار بھی کم ہو جاتی ہے ۔ اگر درجہ حرارت کو بڑھا دیا جاۓ تو بیکٹیریا کے خلیے اور سپورز تباہ ہو جاتے ہیں ۔

 

تحریر : سید اسداللہ ارسلان


متعلقہ تحریریں:

گوس خلائی مشن میں دوبارہ تکنیکی خرابی

علم ادوِیہ سازی (Pharmacology)

علم جراحت (Surgery)

علم طب (Medical Science)

علم نباتات (Botany)

موبائل فون کنکشنز کی تعداد کمپیوٹرز سے تین گنا بڑھ گئی

گوگل کی نئی کار۔۔ جو ڈرائیور کے بغیر چلتی ہے

سورج کی سرگرمی میں اضافہ، انسانی ٹیکنالوجی کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ

سماعت کی خرابی کی وجہ سے زبان سیکھنے کی استعداد متاثر ہوتی ہے

موبائل فون کے اخلاقی اور جسمانی نقصانات