• صارفین کی تعداد :
  • 4283
  • 6/13/2010
  • تاريخ :

سماعت کی خرابی کی وجہ سے زبان سیکھنے کی استعداد متاثر ہوتی ہے

سماعت کی خرابی

سماعت کی خرابی والے بچے زبان سیکھنے کی استعداد کارکھوبیٹھتے ہیں، خاص طور پر ایک کان سے بہرے بچے لفظوں کی سماعت میں سخت مشکل کا شکار ہوکربولنے میں بے شمارغلطیاں کرتے ہیں۔ واشنگٹن یونیورسٹی سکول آف میڈ یسن سینٹ لوئس کے پروفیسر آف ای این ٹی ڈاکٹرجیوتھ ای سی لیو کی اس تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ طویل عرصہ تک ماہرین تعلیم کے ساتھ مل کر اعدا د و شمار اکھٹے کئے گئے۔ تحقیق میں سماعت کی استعداد کار، بولنے کی صلاحیت اور زبان سیکھنے کی قد رت کو د یکھا گیا جن بچوں کے کا نوں میں خرابیاں تھیں وہ بچے دیگر بچوں کی نسبت خاص طور پر زبا ن وبیا ن میں خا صے پیچھے نظر آئے۔ تحقیق میں سماعت کی خرابیوں کی متعدد وجوہات کوبھی دیکھا گیا۔6 سے 12 سال کی عمرکے بچوں پر کی جانے والی اس تحقیق میں سفارش کی گئی ہے کہ والدین کم عمری ہی میں بچوں کی سماعت کوچیک کریں اور کسی مستند ڈاکٹر سے اس کا چیک اپ بھی کرائیں۔

 

        بشکریہ اردو ٹائمز ڈاٹ کام


متعلقہ تحریریں:

کمپیوٹرکو وائرس سے بچانے کیلئے سیکورٹی پروگرام

گوگل کا نیا منصوبہ: 100 گنا تیز انٹرنیٹ سروس

کاربن ڈائی آکسائیڈ سے سمندری پانی تیزابی

اکیسویں صدی کا طویل ترین سورج گرہن

جیسی سائز الٹراساﺅنڈ مشین ایجاد

نیا مشینی دل ایجاد کرلیا گیا