• صارفین کی تعداد :
  • 2272
  • 12/16/2008
  • تاريخ :

ٹنڈولکر اور یووراج کی عمدہ بیٹنگ، بھارت نے چوتھا بڑا ہدف عبورکر لیا

ہندوستان کی انگلینڈ کے خلاف فتح

چنئی(جنگ نیوز) سچن ٹنڈولکر اور یووراج سنگھ کی ناقابل شکست163 رنزکی شراکت نے بھارت کو تاریخ کا چوتھا بڑا387 رنز کا ہدف عبورکرا دیا ۔ ہوم سائیڈ نے پہلا ٹیسٹ6 وکٹ سے جیت کر دو میچوں کی سیریز میں1-0 سے برتری حاصل کرلی، ٹنڈولکر 103 اور یووراج 85 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے،میچ جیوسوپر نے براہ راست نشرکیا۔

 

 میچ کے چوتھے روز وریندر سہواگ نے جارحانہ انداز اپنا کر انگلش بولرز کا حوصلہ پست کردیا تھا اس کا فائدہ دونوں کھلاڑیوں نے بھرپور انداز میں اٹھایا۔ سہواگ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ میچ کے پانچویں روز بھارت نے اپنی دوسری اننگز131 رنز ایک وکٹ کے نقصان پر دوبارہ شروع کی ۔

 

آؤٹ آف فارم ڈریوڈ زیادہ دیر نہ کھیل سکے اور4 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ گوتم گھمبیرکو66 رنز پر اینڈرسن کی گیند پر کولنگ ووڈ نے کیچ کیا ۔ 224 کے ٹوٹل پر لکشمن 26 رنز بنا کر گریم سوان کا شکار ہوگئے۔4 وکٹ گرنے کے بعد ٹنڈولکر اور یووراج انگلش ٹیم مزید کوئی کامیابی حاصل نہیں کرنے دی ۔ ٹنڈولکر نے ٹیسٹ کیریئر کی41 ویں سنچری اسکور کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔ دوسرے اینڈ پر موجود یووراج سنگھ نے لٹل ماسٹر کو میچ وننگ سنچری اسکورکرنے پرکندھے پر اٹھا لیا۔


متعلقہ تحریریں:

 اولمپک: تمغوں کی دوڑ میں چین آگے