• صارفین کی تعداد :
  • 1506
  • 11/29/2008
  • تاريخ :

ترانہ 

موسیقی

دربارِ وطن میں جب اک دن سب جانے والے جائیں گے
کچھ اپنی سزا کو پہنچیں گے،کچھ اپنی جزا  لے جائیں گے

 

اے خاک نشینو اٹھ بیٹھو، وہ وقت قریب آ پہنچا ہے

جب تخت گرائے جائیں گے، جب تاج اچھالے جائیں گے

 

اب ٹوٹ گریں گی زنجیریں اب زندانوں کی خیر نہیں

جو دریا جھوم کے اُٹھے ہیں، تنکوں سے نہ ٹالے جائیں گے

 

کٹتے بھی چلو،بڑھتے بھی چلو، بازو بھی بہت ہیں،سرھی بہت

چلتے بھی چلو، کہ اب ڈیرے منزل ہی پہ ڈالے جائیں گے

 

اے ظلم کے ماتو لب کھولو، چپ رہنے والو چپ کب تک

کچھ حشر تو ان سے اُٹھے گا  کچھ دور تو نالے جائیں گے

 

شاعر کا نام : فیض احمد فیض

پیشکش : شعبۂ تحریر و پیشکش تبیان


متعلقہ تحریریں:

میں مرمٹا تو وہ سمجھا یہ انتہا تھی مری

 ترے ملنے کو بے کل ہو گۓ ہیں

او میرے مصروف خدا

  اکبر( akbar)

 ایک رہگزر پر

روشنی