خوبصورت اقوال
٭ عقلمند ہمیشہ شک و شبہ میں گھرے رہتے ہیں ۔ ( برٹرینڈ رسل )
٭شک و شبہ زندگی میں زہر کا کام کرتا ہے ۔
( ڈاکٹر مارؤن )
٭انسانی علم شبہ کا منبع ہے ۔
(گریوائل )
٭اپنی عورتوں پر شک نہ کرو اور اپنے دشمنوں پر اعتماد نہ رکھو۔
( فے عین )
٭جتنی جلدی کرو گے ،اتنی ہی دیر لگے گی یعنی صبر سے کام لیا کرو۔
( چرچل )
٭ صبر مایوسی کی وہ قسم ہے جسے خوبی کا نام دیا گیا ہے ۔
( پیرسن )
٭ دشمن کے ساتھ صلح اختیار کرنے میں بہتری ہے ہر چند تجھ کو اپنی طاقت پر یقین واثق ہو ۔
( جالینوس )
٭ وہ شخص تعریف کا مستحق ہے جو علم کی طاقت کے ساتھ شدت غضب کو زائل کر سکے ۔
( جالینوس )
٭ امید کا دوسرا نام غریبوں کی طاقت ہے ۔
( بیکن )
٭ یاد رکھو ! فتح طاقت اور توانائی کی نہیں ، صداقت کی ہوتی ہے ۔
( بقراط)
٭ طاقتور وہ ہے جو غصہ کے وقت پرسکون رہے ۔
( افلاطون )
٭ حرص کو اپنے دل میں جگہ نہ دو کہ تمہاری طاقت دوسروں سے زیادہ نہیں ۔
( ارسطو)
٭ داناؤں کی زبان میں خدا کی طاقت ہوتی ہے ۔
( لقمان)
٭ اگر انسان کا دل پاک ہے تو مصیبتوں کی آمد کے ساتھ ساتھ ان کی مزاحمت کی طاقت بھی اس میں پیدا ہو جاتی ہے ۔ ( مہاتما گاندھی )
٭ دیو کی سی طاقت اپنے آپ میں رکھنا اچھا ہے مگر دیو کی طرح بننا برا ہے ۔
( سمائلز )
پیشکش : شعبۂ تحریر و پیشکش تبیان
متعلقہ تحریریں:
المؤمن مرآۃ المؤمن
جاہل کی پہچان