12 رمضان کے اہم واقعات
12 رمضان سنہ 1343 ھ ق کوایران کےایک عظیم مجتہد اور فقیہ آیت اللہ شیخ مہدی خالصی نے وفات پائي ۔وہ سنہ 1277 ھ ق میں عراق کے شہر کاظمین میں پیدا ہوئے اور نوجوانی سے ہی تحصیل علم کے ساتھ ساتھ بڑے صبر و حوصلے سے امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کے فریضے میں مشغول ہوگئے ۔آیت اللہ خالصی نے پہلی جنگ عظیم کے دوران عراق پر برطانیہ کی جارحیت کے خلاف دیگر علما اور مجتہدین کے ہمراہ قیام کیا ۔کچھ عرصے کے بعد وہ ایران چلےآئے اور دینی علوم کی تدریس کا آغاز کیا ۔آیت اللہ خالصی کی اہم کتابوں میں کفایت الاصول اور عناوین الاصول قابل ذکر ہیں ۔
12 رمضان المبارک 842 ہجری کو " قاضی القضات " کے نام سے معروف مصر کے مشہور عالم دین محمد بن عثمان بساطی کا انتقال ہوا ۔ انہیں فقہ ، اصول فقہ ، معانی ، بیان اور عربی ادب میں بہت زيادہ مہارت تھی ۔یہی وجہ ہے کہ ان کا مدرس علم کے متلاشی افراد سے بھری رہتی تھی ۔ان کی اہم کتابوں میں علم فقہ کے موضوع پر " المغنی " کا نام قابل ذکر ہے۔