• صارفین کی تعداد :
  • 5031
  • 9/8/2008
  • تاريخ :

ھمدان

بازار شہر ہمدان

ہمدان شہر انسانی تہذیب  و تمدن کا ایک قدیم  مرکز رہا ہے اور بہت سی حکومتوں کا دارلخلافہ بھی رہا ۔ اس شہر کو صوبہ ہمدان کا دارلخلافہ ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے ۔ یہ سطح سمندر سے 1800 میٹر کی بلندی پر واقع ہے ۔ یہ خوبصورت شہر ایران کے دارلحکومت تہران کے شمال مغرب میں 400 کلو میٹر کے فاصلہ واقع ہے ۔ تہران سے ہمدان تک کا سفر  بذریعہ زمینی کریں تو براستہ قذوین جانا پڑتا ہے ۔ تہران  سے ہمدان  تک ہوائی سفر  کی سہولت بھی موجود ہے ۔

موجودہ ہمدان شہر کو جدید طرز پر بنایا گیا ہے اور اس شہر کا  نقشہ ایک جرمن انجینیئر ( karl frisch ) نے دیا   تھا ۔ اب  یہاں  پرانی طرز کی عمارات کم ہی دیکھنے کو  ملتی ہیں ۔

ہمدان شہر کی  آب و ہوا گرمیوں میں نہایت ہی  خوشگوار اور معتدل سی ہوتی ہے جبکہ سردیوں میں یہاں شدید سردی  پڑتی  ہے اور برف باری بھی  ہوتی ہے ۔ موسم بہار کے ابتدا میں جبکہ موسم خزاں کے  آخر میں یہاں شدید بارشیں ہوتی ہیں ۔ ان  خوشگوار مہینوں میں اندرون ملک اور باہر سے بہت سے سیاح یہاں آتے ہیں اور اس جگہ کی رنگینیوں سے لطف اندوز ہوتے ہیں ۔

اس شہر میں دو پہاڑ اپنی  خاص خصوصیات کی  وجہ سے سیاحوں کو اپنی طرف راغب کرتے ہیں اور ان پہاڑوں پر تاریخی آثار آج بھی دیکھنے کو ملتے ہیں ۔ ان میں سے ایک  کا  نام  "" حکمتان ""ہے جو اکباتان بازار میں واقع ہے جبکہ دوسرے کا نام ماسولہ ہے جو ہمدان شہر کے شمال مشرق میں واقع ہے ۔

ہمدان  میں اور بھی بہت سے تاریخی  اور تفریحی مقامات ہیں جو سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہوتے ہیں ۔ ان میں چند مشہور مقامات درج ذیل ہیں ۔

1۔   بو علی سینا کا  مقبرہ

2۔  صوفی شاعر بابا طاھر کا مقبرہ

صوفی شاعر بابا طاھر کا مقبرہ

3۔ گنبد علویان

گنبد علویان

4۔ سنگ شیر ( پتھر کا بنا ہوا شیر )

سنگ شیر

5۔ برج قربان

برج قربان

 

6۔ بازار شہر ہمدان

 

7۔ وادی  مراد آباد

 

8۔ وادی  عباس آباد

 

9۔ گنج نامہ

گنج نامہ

10۔ غار علیصدر

غار علیصدر

11۔ لالییجن 

 

                  تحریر و پیشکش : شعبۂ تحریر و پیشکش تبیان 


متعلقہ تحریریں:

 قلعہ کریم خان

 چھل ستون محل