• صارفین کی تعداد :
  • 1727
  • 8/24/2008
  • تاريخ :

قرآن کی بےحرمتی کے خلاف احتجاجی مظاہرے

 کشمیر    

ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کے شمالی قصبہ ہندوارہ میں ہزاروں لوگوں نے قرآن کی بےحرمتی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے ہیں۔ مظاہرے ہندوارہ سے تین کلومیٹر دور وڑی پورہ گاؤں میں اُس وقت شروع ہوئے جب سڑک پر قرآن کریم کے کچھ ورق توہین آمیز انداز میں سڑک پر بکھرے ہوئے دیکھے گئے۔

 

اس واقعہ پر وڑی پورہ کے ساتھ ساتھ پڑوسی گاؤں بٹہ کوٹ کے لوگ بھی سڑکوں پر نکل آئے اور انہوں نے فوج کے خلاف مظاہرے کیے۔

 

 پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے اشک آور گیس کے کئی گولے داغے اور ہوا میں فائرنگ کی جس کے دوران متعدد افراد زخمی ہوگئے حکام نے تشدد کے امکانات کو رد کرنے کے لئے سرینگر اور تمام اضلاع و بڑے قصبوں میں کرفیو  نافذ کردیا ہے۔

 

 اس دوران سید علی گیلانی کے ترجمان سمیت کئیرہنماؤں کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے ۔