دوسروں کو اپنی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے
پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ان کا ملک کسی کو بھی دوسروں کے خلاف اپنے ملک کی سرزمیں استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔
شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں کہا کہ پاکستان اپنی سرزمیں سے کسی ملک کے خلاف کاروائياں کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دے گا۔
قابل ذکر ہے پاکستانی وزیر خارجہ کا یہ موقف امریکہ کی تو سیع پسندانہ پالیسیوں کی شکست ہے کیونکہ امریکہ ، طالبان اور القاعدہ کی دہشگردی کا بہانہ بنا کر اپنی کاروائيوں کا دائرہ پاکستان تک پھیلانا چاہتا ہے ۔
ا مریکہ نے کہا ہے کہ طالبان اور القاعدہ سے مقابلہ کرنے کے لئے پاکستانی فوج کی مددکرنے کو تیارہے ۔