چوتھی جمادی الاول
چوتھی جمادی الاول سنہ 555 ھ ق کو ممتاز مسلمان مورخ اور ادیب ابن اثیر جزری عراق میں پیدا ہوئے ۔ابن اثیر نے موصل ،شام اور بغداد میں خطیب طوسی جیسے علماء سے کسب فیض کیا ۔ انہیں تاریخ کے مطالعے اور تحقیق کا بہت زيادہ شوق تھا ۔اس لئے ان کی تحریر کردہ اکثر کتابوں کا تعلق تاریخ سے ہے ۔ان کی اہم ترین کتاب الکامل فی التاریخ ہے ۔ابن اثیر جزری کا سنہ 630 ھ ق کو عراق کے شہر موصل میں انتقال ہوا ۔
4 جمادی الاول سنہ 1371 ھ ق کو مشہور دانشور حیدر قلی خان افغانی نے جو سردار کابلی کے نام سے مشہور تھے وفات پائی ۔وہ ریاضی ، نجوم ، تاریخ ، جغرافیہ ، فلسفہ ،ادب اور منطق جیسے علوم جانتے تھے ۔سردار کابلی کو اہل بیت رسول علیہم السلام سے بہت زيادہ عقیدت تھی اور ایک کتاب حضرت علی (ع) کے فضائل کے بارے میں لکھی ہے ۔ان کی دیگر کتابوں میں شرح دعائے ندبہ اور مناظرات خاص طور سے قابل ذکر ہیں ۔