• صارفین کی تعداد :
  • 3855
  • 1/22/2008
  • تاريخ :

حضرت امام مہدی (عج) پیغمبر اسلام کی عترت میں سے ہیں

 

یا قائم آل محمد

اس سلسلہ میں بہت زیادہ احادیث وارد ہوئی ہیں ہم صرف ایک حدیث کے ذکرپراکتفاء کریں گے۔

ابوسعیدخدری نے پیغمبراکرم سے روایت کی ہے کہ آپ نے فرمایا:۔

 

لا تقوم الساعة حتی تملاالارض ظلما وعدوانا ،ثم یخرج رجل من عترتی اومن اھل بیتی التردید من الراوی ۔یملئو ھا قسطا وعدلا کما ملئت ظلما وعدوانا

 

قیامت سے پہلے زمین ظلم وجور سے بھر جائے گی پھرمیری عترت یا میرے اھل بیت (روای کو شک ہوا ہے)سے ایک مردخروج کرے گا جواسے عدل وانصاف سے اسی طرح بھردے گاجس طرح یہ ظلم وجورسے بھری ہوگی

 

اس حدیث کو احمدبن حنبل ، ابن حبان اورحاکم نے بیان کیاہے اوربخاری ومسلم کے معیارپراسے صحیح قراردیا ہے اورصافی نے اسے منتخب الاثرمیں نقل کیاہے (مسند احمد۳:۳۶، صحیح ابن صبان۸:۲۹۰۔۶۲۸۴، مستدرک حاکم ۴:۵۵۷، منتخب الاثر۱۹:۱۴۸)

 

ابوالفیض غماری شافعی اس کے طرق اورروایوں کے حالات کا بغورمطالعہ کرنے کے بعدلکھتے ہیںیہ حدیث بخاری اورمسلم کے معیارپرصحیح ہے جیسا کہ حاکم نے کہا ہے (ابرازالوھمالمکنون :۵۱۵)