• صارفین کی تعداد :
  • 3758
  • 1/20/2008
  • تاريخ :

حضرت امام مہدی (عج) کے دور میں اصلاحات

 

یا اباصالح المهدی

حضرت امام مہدی (عج)  ایسے فریاد رس ہیں جنہیں خدا وند متعال دنیا بھر کے لوگوں کی فریاد رسی کے لئے بھیجے گا، آپ (عج)  کے زمانہ حکومت میں لوگ اس طرح نعمتوں کی فراوانی اور راحت وآسایش میں زندگی بسر کر رہے ہوں گے کہ اس سے پہلے اس کی نظیر نہیں ملتی ۔ نہریں پانی سے چھلکتی ہوئیں ہوں گی سرسبز وشاداب زمین زیادہ سے زیادہ سبزے اگائے گی ، خزانے ، زمین سے دفنیے ، اورمعدنیات خارج کئے جائیں گے ۔ تمام فتنوں وفساد کا خاتمہ ہوگا ، ظلم وستم ، لوٹ ومار ، قتل وغارتگری کا صفایا ہوگا اورتمام جنگ کے شعلے خاموش ہوجائیں گے ۔ اہل دنیا کو اس وقت حیرت وسرگردانی سے نجات ملے گی اورایسا کوئی ویرانہ یاخرابہ نہ ہوگا جو آپ کے دست مبارک سے آباد نہ ہوجائے ، جہاں بھی آپ (عج)  کے اصحاب قدم رکھیں گے، قدرت ان کے ہاتھوں میں ہوگی اورلوگ خود ہی ان کے مطیع ہوجائیں گے یہاں تک کہ صحرائی درندے اور شکاری پرندے سب کے سب ان کی خوشنودی کے طالب ہوں گے ، خوشی ومسرت کا عالم یہ ہوگا کہ جہاں کہیں بھی آپ کے اصحاب باوفا، عدالت و دیانت کے یہ پیام آور اپنی پناہ گاہ بنائیں گے ۔ زمین کا وہ ٹکڑا زمین کے دوسرے ٹکڑے کے مقابل فخر ومباہات کرتا نظر آئے گا اور آپ - کا ہر ایک صحابی قدرت وطاقت میں تن تنہا چالیس (۴۰ ) مردوں کے برابر فولادی قوت وجگر کا مالک ہوگا۔

 

جی ہاں ! جس وقت ساری دنیا فتنہ وفساد سے بھر جائے گی اس وقت خدا وند متعال اس عظیم مصلح عالم کو بھیجے گا تاکہ گمراہی کے محکم قلعے ان کے ہاتھو ریزہ ریزہ ہوجائیں ، توحید ، انسانیت وعدالت کا فروغ ہو اور تیر وتار پتھر دلوں میں نور توحید تابندگی کرے