• صارفین کی تعداد :
  • 2735
  • 1/16/2008
  • تاريخ :

پانچ خرداد سنہ 1287 ھ ش کو

 صوبۂ خوزستان کے شہر مسجد سلیمان میں تیل دریافت ہوا

گل

5 خرداد سنہ 1287 ھ ش کو ایران کے جنوب مغرب میں واقع صوبۂ خوزستان کے ایک شہر مسجد سلیمان میں تیل دریافت ہوا۔اسے دو ماہر ارضیات نے دریافت کیا ۔اس کنویں میں چھ سو میٹر کی گہرائی کے بعد تیل نکلا اور جب تیل نکالا گیا تو سطح زمین سے 25 میٹر بلندی تک پھوٹا ۔مسجد سلیمان معدنیات اور تیل کی تنصیبات کے اعتبار سے بہت اہم ہے ۔ یہاں پر اب تک 250 سے زیادہ تیل کے کنویں کھودے جاچکے ہیں ۔قابل ذکر ہے کہ ایران تیل کے ذخائر کے لحاظ سے دنیا کے اہم ترین ملکوں میں شمار ہوتا ہے اور روس کے بعد دنیا کے گیس کے بڑے ذخائر ایران کے پاس ہیں