• صارفین کی تعداد :
  • 4363
  • 1/16/2008
  • تاريخ :

چودہ محرم الحرام

 

دشت گل

162 سال قبل 14 محرم سنہ 1263 ھ۔ق کو معروف مسلمان دانشور اور محدّث سیّد صدرالدین موسوی عاملی کا ایران کے شہر اصفہان میں انتقال ہوا ۔وہ بچپن میں ہی حصول علم کے لئے نجف اشرف تشریف لے گئے تھے ۔ابتدائی تعلیم مکمل کرنے کے بعد تحقیق و مطالعے میں مصروف ہوگئے ۔تھوڑے ہی عرصے میں فقہ ،اصول فقہ اور حدیث میں مہارت حاصل کرلی ۔آپ نے فقہ اور اصول فقہ میں کتب تحریر کیں ۔آپ نے علم نحو میں بھی ایک کتاب تحریر کی جس میں قرآنی آیات سے مثالیں پیش کیں ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

14 محرم سنہ 330 ھ۔ق کو مشہور دانشور ،ادیب ، اور شاعر حسین ابن حجاج بغدادی پیدا ہوئے ۔ان کو شاعری میں بہت مہارت حاصل تھی ۔ابن خلکان جیسے مسلمان مورخین نے ان کومعلّم ثانی کا لقب دیا ہے ۔حجاج بغدادی کے اشعار ایک خاص حسن کے حامل ہیں ۔ان کو دلچسپ مضامین اور الفاظ کے انتخاب میں ملکہ حاصل تھا ۔انہوں نے رسول اسلام (ص) اور اہل بیت علیہم السلام کی شان میں بڑے خوبصورت اشعار کہے ہیں اور اپنے اشعار میں ظالموں کے خلاف آواز بلند کی ہے ۔ان کے ہم عصر فقیہ اور دانشور سیّد رضی نے ان کے بعض اشعار ایک کتاب کی صورت میں جمع کئے ہیں ۔