• صارفین کی تعداد :
  • 3140
  • 1/15/2008
  • تاريخ :

خزانہ دار علوم الہیہ

دریا

135۔ رسول اکرم ! پروردگار نے اہلبیت (ع) کے بارے میں فرمایاہے کہ یہ سب تمھارے بعد میرے علوم کے خزانہ دار ہیں ۔( کافی 1 ص 193 / 4 ، بصائر الدرجات 105 / 12 ، روایت ابوحمزہ ثمالی از امام (ع) باقر)۔ 348۔ امام باقر (ع) خدا کی قسم ہم زمین و آسمان میں اللہ کے خزانہ دار ہیں لیکن اس کے خزانہٴ علم … کے خزانہ دار نہ کہ سونے اور چاندی کے ۔( کافی 1 ص 192 / 2)۔

136۔ امام باقر (ع) ! ہم علم خدا کے خزانہ دار اور وحی الہی کے ترجمان ہیں۔

(کافی 1 ص 192 / 3 روایت سدیر 1 ص 269/6 اس مقام پر وحی کے بجائے امر کا لفظ ہے، اعلام الوریٰ ص 277 روایت سدیر)۔

137۔ امام باقر (ع) ! پروردگار کے لئے ایک علم خاص ہے اور ایک علم عام، علم خاص وہ ہے جس کی اطلاع ملائکہ مقربین اور انبیاء مرسلین کو بھی نہیں ہے، اور علم عام وہ ہے جسے اس نے ملائکہ اور مرسلین کو عنایت فرمادیاہے اور ہم تک یہ علم رسول اکرم کے ذریعہ پہچاہے۔( التوحید 138 / 14 روایت ابن سنان از امام صادق ، بصائر الدرجات 111 / 12 روایت حنان کندی)۔

138۔ امام صادق (ع) ! ہم انبیاء کے وارث ہیں اور ہمارے پاس حضرت موسیٰ کا عصا ہے، ہم زمین میں پروردگار کے خزانہ دار ہیں لیکن سونے چاندی کے نہیں ۔( تفسیر فرات کوفی 107 / 101 از ابراہیم )۔

139۔ امام صادق (ع) ! ہم علم کے شجر ہیں اور نبی کے اہلبیت (ع) ہمارے گھر میں جبریل کے نزول کی جگہ ہے اور ہم علم الہی کے خزانہ دار ہیں، ہم وحی خدا کے معدن ہیں اور جوہمارا اتباع کرے گا وہ نجات پائے گا اورجو ہم سے الگ ہوجائے گا وہ ہلاک ہوجائے گا، یہی پروردگار کا عہد ہے۔( امالی (ر) صدوق 252 / 15 ، بشارة المصطفی ص 54 از ابوبصیر ، روضة الواعظین ص 299 بصائر الدرجات ص 103 باب 19)۔