متکی: عراق میں امریکہ کی مخفیانہ سازشوں کا پردہ چاک کریں گے
ایران کے وزير خارجہ منوچہر متکی نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عنقریب عراق میں امریکہ کی مخفیانہ سازشوں کو برملا اور آشکار کیا جائے گا انھوں نے کہا کہ ایران کے خلاف اقتصادی پابندیوں کے ذریعہ امریکہ عراق میں اپنی شکست کو چھپانا چاہتا ہے انھوں نے کہا کہ عراق میں امریکہ کی غلط پالیسیوں کی بنا پر اسے کوئی کامیابی نصیب نہیں ہوئی ہے متکی نے عراق میں امریکی فوجیوں کے ہاتھوں اغوا ہونے والے ایرانی سفارتکاروں کی رہائی کے بارے میں کہا کہ اس سلسلے میں عراقی وزیر خارجہ ہوشیار زیباری کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو ہوئی ہے اور عراقی وزیر خارجہ نے ایرانی سفارتکاروں کی جلد رہائی کا یقین دلایا ہے