مسجد الاقصی کے انہدام کے خطرے میں اضافہ ہوگیا ہے
بیت المقدس کے شہریوں کا کہنا ہے کہ مسجد کے نیچے سرنگ کی کھدائی مسجد کے انہدام کے خطرے میں اضافہ ہوگیا ہےاطلاعات کے مطابق صیہونی حکومت نے مسجد الاقصیٰ کے نیچے عبادت خانے کی تعمیر کے لئے سرنگ کی کھدائي کا کام شروع کردیا ہے جس سے مسجد الاقصیٰ کی عمارت گرنے کا خطرہ بڑھ گيا ہےقدس کے باشندوں نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی حکومت کا آثار قدیمہ کا ادارہ مسجد الاقصیٰ کے اطراف میں ایک نئی سرنگ کی کھدائی میں مصروف ہے فلسطینیوں نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ اسرائیلی حکومت کو مسجد الاقصیٰ کے نیچے اور اس کے اطراف میں سرنگ کھودنے سے روکیں ۔یہ نئی سرنگ قدس شہر کے قدیمی حصے میں مسجد الاقصیٰ کی دیوار براق کے قریب کھودی جارہی ہے ۔اس کی خفیہ کھدائي کا کام تین مہینے قبل شروع کیا گیا تھا اور صیہونی اسے تیزی سے مکمل کررہے ہیں ۔فلسطین کی اعلیٰ اسلامی کمیٹی کے سربراہ شیخ مکرمہ صبری کے مطابق صیہونیوں نے قدس کے یہودی تشخص کے بارے میں اپنے دعوے کو ثابت کرنے کے لئے اس سے قبل بھی کھدائی کی تھی لیکن انہیں کوئی ثبوت نہیں ملا تھا ان کا مقصد صرف مسجد الاقصی کو منہدم کرنا ہے