• صارفین کی تعداد :
  • 2851
  • 1/13/2008
  • تاريخ :

پاکستان کے صدرپرویز مشرف نے صدر احمد ی نژاد سے ٹیلی فون پر گفتگو کی ہے

 

احمدی نژاد

پاکستان کے صدر جنرل پرویز مشرف نے ایران کے صدر ڈاکٹرمحمود احمد ی نژاد سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے جس میں دونوں رہنماوٴں نے ایک دوسرے سے رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا ہے۔صدر مشرف نے ایرانی صدر کو اپنے سعودی عرب ،مصر ،شام اور اردن کے دورے کے بارے میں آگاہ کیا۔صدر مشرف نے مشرق وسطی خاص طور پر فلسطین کی بگڑتی ہوئی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا اور مسئلہ فلسطین کے حل کے لئے تازہ کوششیں کرنے پر زور دیا۔ایران کے صدرمحمود احمدی نژاد نے بھی اسلامی ممالک پر زوردیا ہے کہ وہ مسئلہ فلسطین کے حل اور فلسطین کے مظلوم عوام کی آگے بڑھ کر حمایت کریں اور انکی حمایت میں سامراجی طاقتوں کے خوف ہراس کو بالای طاق رکھ دیں اور امت مسلمہ کو درپیش مسائل کا حل خود حل کرنے کی کوشش کریں صدر نے کہا کہ بعض سامراجی طاقتیں مسلم علاقے میں بحران پیدا کرتی چلی آرہی ہیں اور اس خطے میں وہ پائدار امن کی مخالف ہیں صدر احمدی نژاد نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کا حل مسلم ممالک کی اولین ترجیحات میں شامل ہونا چاہیے