حسینی: بان کی مون کو اقوام متحدہ کے منشور کے دائرے میں اور غیر جانبدار رہ کر اظہار نظر کرنا چاہیے
وزارت خارجہ کے ترجمان سید محمد حسینی نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون کے بیانات پر اظہار نظر کرتے ہوئے کہا ہے کہ بان کی مون کے بیانات ایٹمی ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے کی شق 4 کے خلاف ہیں جس میں اقوام عالم کو پرامن ایٹمی ٹیکنالوجی کے حصول کے حق کی وضاحت کی گئی ہے ترجمان نے اس امید کا اظہار کیاہے کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سامراجی طاقتوں کے انتہا پسندانہ عزائم کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اقوام متحدہ کے منشور کو عملی جامہ پہنائے جانے کا راستہ ہموار کریں گے واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے حال ہی میں امریکی صدر جارج بش سے ملاقات کے بعد ایران سے مطالبہ کیاہے کہ وہ ایٹمی معاملے کے حل کے لئے دوسرے ممالک بالخصوص یورپی یونین اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ارکان کے ساتھ سنجیدگی کےساتھ مذاکرات کرے بان کی مون کے بیان کو امریکی دباؤ کے تناظر میں دیکھا جارہا ہے