بغداد میں پانچ کار بم دھماکوں میں18افراد ہلاک اور 50 کے قریب زخمی ہوگئے ہیں
عراقی دارالحکومت بغداد میں ہو نے والے پانچ کار بم دھماکوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 18 ہو گئی ہے،جبکہ 50 افراد زخمی بھی ہو ئےہیں آج بغداد میں ہی امریکی فوج کا بغیر پائلٹ کے طیارہ گر کر تباہ ہو گیاسیکورٹی حکام کے مطابق تین کار بم دھماکے یکے بعد دیگرے بغداد کے جنوبی ضلع الدورہ میں ہو ئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ حملوں کا ہدف سبزیوں کی ہو ل سیل منڈي تھی، جہاں10 افراد مارے گئےہیں عراقی پولیس کے مطابق ایک کار بم دھماکا وسطی بغداد میں ہوا دھماکے میں پولیس کے گشتی قافلے کو نشانہ بنایا گیا تھا ۔کارروائی میں چار عراقی شہری ہلاک اور دس زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں کئی پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔وسطی بغداد میں ہی ہو نے والے پانچویں کار بم دھماکے میں 4 افراد ہلا اور 10 زخمی ہو گئے۔ امریکی فوجی بیان کے مطابق بغداد کے جنوب مشرق میں بغیر پائلٹ کے ایک ریموٹ کنٹرول طیارہ گزشتہ رات گر کر تباہ ہو گیا۔امریکی فوج کا کہنا ہے کہ طیارہ کسی دہشت گردی کی کارروائی کی وجہ سے تباہ نہیں ہوا ہے اور واقعے کی تفتیش کی جا رہی ہے طیارہ ویران جگہ میں گرا ہے جس سے کوئی نقصان نہیں ہوا ہے