حداد عادل: ایران کے خلاف اقتصادی پابندیاں مؤثر نہیں ہوں گی
پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر غلام علی حداد عادل نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف اقتصادی پابندی کا حربہ کار گر ثابت نہیں ہوگا اور دشمن کی اس حرکت سے ایران میں مزید استقلال پیدا ہوگا انھوں نے عراق کی صورتحال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ جس رعب و دبدبے کے تحت آيا تھا عراق میں وارد ہوا تھا اور جو مقاصد لیکر آیا تھا وہ سب خاک میں ملک گئے ہیں اور آج امریکی صدر بش پر لرزا اور خوف طاری ہے حداد نے کہا کہ عراق میں امریکہ کے تمام ناپاک منصوبے ناکام ہوگئے ہیں جس کا اعتراف خود امریکی حکام نے کیا ہے انھوں نے کہا کہ امریکہ عراق میں امن بحال کرنے میں بری طرح ناکام ہوگیا ہے اور علاقائی اور عالمی سطح پر دہشت گردی کو ہوا دینے میں خود امریکیوں کا ہاتھ ہے حداد عادل نے اربیل میں ایرانی قونصل خانے پرامریکیوں کے حملے کو امریکیوں کی شکست سے تعبیر کیا اور اس کی مذمت کی اور کہا کہ امریکہ کی دیگر غلطیوں کے ساتھ انکی یہ غلطی بھی ان کے نامہ اعمال میں شامل ہوگئی ہے