حسینی : نطنز میں یورینیم کی افزودگی کا کام جاری ہے
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سید محمد علی حسینی نےاپنی ہفتہ وار پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کو عراق میں پانچ ایرانی سفارتکاروں کی فوری طور پر آزادکردینا چاہیے ترجمان نے مطالبہ کیا کہ امریکہ اربیل کے ایرانی قونصل خانے میں توڑ پھوڑ کا معاوضہ بھی ادا کرے انھوں نے کہا کہ پانچوں سفارتکار اپنے سرکاری کام میں مصروف تھے ترجمان علی حسینی نے کہا کہ عراق کے شہر اربیل میں ایران کا قونصل خانہ ، سفارتی روابط کے مطابق اورعراقی کردستان کے مقامی حکام کی درخواست پر کام کررہا تھا انہوں نے کہا کہ امریکہ نے عراق میں اپنے غیر قانونی اقدامات کا جواز پیش کرنے اور ان کے لئے مناسب فضا بنانے کے لئے اربیل میں ایرانی قونصل خانے پرحملہ کیا ہے لیکن اس اقدام سے امریکہ کی بگڑی ہوئی ساکھ بہترنہیں ہو سکتی ترجمان نے امریکہ کی جانب سے بعض ایرانی بینکوں پر پابندی عائد کرنےکی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن سکیورٹی کونسل کی قرارداد سے ہٹ کر ایران پر دباؤ ڈالنا چاہتا ہے لیکن ان پابندیوں سے ایرانی بینکوں کا کام نہیں رکے گا انھوں نے کہا کہ ایران امریکہ کے تمام ناپاک عزائم کو ناکام بنادے گا ترجمان نے کہا کہ نطنز میں یورینیم افزودگی کا کام جاری ہے اور ہم اپنے قومی اور ملکی مفادات کی حفاظت کے لئے آمادہ ہیں