• صارفین کی تعداد :
  • 2499
  • 1/7/2017
  • تاريخ :

دشمن کی اسلامی نظام کےاداروں بالخصوص عدلیہ کو تخریب کرنے کی کوشش

دشمن کی عدلیہ کو خراب کرنے کی کوشش

 

اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ کے عارضی خطیب نے اسلامی نظام کے خلاف دشمن کی تلاش و کوشش کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی نظام کے قانونی اداروں بالخصوص عدلیہ کو تخریب کرنے کے سلسلے میں دشمن کی تلاش و کوشش جاری ہے جیسے ناکام بنانا بہت ضروری ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی اردو سروس کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ آیت اللہ سید احمد خاتمی کی امامت میں منعقد ہوئی جس میں لاکھوں مؤمنین نے شرکت کی ۔ تہران میں نماز جمعہ کے عارضی خطیب نے اسلامی نظام کے خلاف دشمن کی سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی نظام کے قانونی اداروں بالخصوص عدلیہ کو تخریب کرنے کے سلسلے میں دشمن کی تلاش و کوشش جاری ہے جیسے ناکام بنانا بہت ضروری ہے۔

آیت اللہ خاتمی نے 9 دی 1388 ہجری شمسی کے واقعہ کو ایرانی قوم کے باہمی اتحاد کا مظہر اور انقلاب اسلامی کی حمایت میں بے نظیر واقعہ قراردیتے ہوئے کہا کہ سن 1388 کے فتنہ میں امریکہ نے اپنے تمام وسائل کو فتنہ پرور افراد کی حمایت میں صرف کیا اور انقلاب اسلامی پر مہلک وار کرنے کے لئے اس نے اپنی تمام سازشوں سے استفادہ کیا لیکن 9 دی کے دن ایرانی عوام نے دشمن کی تمام سازشوں اور منصوبوں کو ناکام بنا دیا۔

خطیب جمعہ نے ایرانی عدلیہ پر زوردیا کہ وہ کرپشن میں ملوث افراد کے خلاف ٹھوس اور مضبوط دلائل کی روشنی میں اقدام عمل میں لائے اور اسلامی قوانین کے نفاذ میں حائل تمام رکاوٹوں کو ہٹا کر اپنے منصبی فرائض پر عمل کرے۔

آیت اللہ خاتمی نے کہا کہ دشمن آج اسلامی نظام کے اداروں کے خلاف نت نئی سازشوں میں مصروف ہے اور وہ ایرانی عوام کو اسلامی نظام سے مایوس بنانے کی تلاش وکوشش کررہا ہے۔

آیت اللہ خاتمی نے کہا کہ ملک کی اقتصادی مشکلات کا حل مزاحمتی اقتصادی پالیسیوں پر عمل کے ذریعہ ممکن ہے اور ایرانی حکام کو چاہیے کہ وہ ملک کے اندرونی وسائل کے ذریعہ عوامی مشکلات کو حل کرنے کی کوشش کریں اور دشمن پر بھروسہ اور اعتماد کرنے سے پرہیز کریں ۔