• صارفین کی تعداد :
  • 8760
  • 2/17/2016
  • تاريخ :

قرآن  میں عورت کا مرتبہ

عورت کی صلاحیتوں کا  درست  استعمال


اسلام میں عورت کو مرد کی ھم جنس ھم نسل قرار دیا ہے کہ وہ دونوں ایک ہی اصل سے پیدا کۓ گۓ ہیں تاکہ دونوں اس دنیا میں ایک دوسرے سے انس و محبت پائییں اور خیر و صلاح کے ساتھ سعادت و خوشی سے سرفراز ھوں ۔ اسلامی تعلیمات کی رو سے شرعی احکام میں عورت بھی مرد کی طرح ہے ، جو مطالبہ مردوں سے ہے وہی عورت سے اور جن افعال کے کرنے یا نہ کرنے پر جو مرد کو ہے وہی عورت کو بھی ہے ۔ چنانچہ ارشاد الہی ہے :
{اور جو نیک کام کرے گا ، مرد ھو یا عورت ، اور وہ صاحب ایمان بھی ھو گا تو ایسے لوگ جنت میں داخل ھونگے ، اور انکی تل برابر بھی حق تلفی نہیں کی جاۓ گی } ( النساء : 144 )
جبلی و فطرتی فرق : عورت زندگی کے تمام معاملات میں امانتیں سنبھالنے میں بھی مردوں کی طرح ہے سواۓ ان معاملات کے جن میں مرد و زن میں فرق کرنے کا مطالبہ کوئی بشری ضرورت یا فطرت و جبلت کریں ، اور اسلام میں بنی آدم کی عزت و تکریم کے اصول و قواعد کا یہی تقاضا ہے ۔
چنانجہ ارشاد الہی ہے :
{ ھم نے بنی آدم کو عزت بخشی اور انھیں خشکی و تری میں سواری دی اور پاکیزہ روزی عطا کی } ( بنی اسرائییل : 70 )
عورت ایک نعمت : برادران ایمان !اسلام نے عورت کی فضیلت اسکا مقام و مرتبہ اور رفعت و شان بیان کرتے ھوۓ اسے ایک عظیم نعمت اور اللہ کا ایک قیمتی تحفہ قرار دیا ہے اور اس کی عزت و تکریم اور رعایت و نگرانی یا خاص خیال رکھنے کو ضروری قرار دیا ہے ۔ چنانچہ ارشاد الہی ہے :
{ آسمانوں اور زمین کی تمام بادشاہی صرف اللہ تعالی کے لۓ ھے وہ جو چاہے پیدا کرتا ہے ، جسے چاہتا ہے ، بچیاں عطا کرتا ہے اور جسے چاہتا بیٹوں ( اولاد نرینہ ) سے نوازتا ہے اور کسی کو نرینہ و مادینہ دونوں طرح کی ملی جلی اولاد عطا فرماتا ہے اور جسے چاہتا ہے بانجھ بنا دیتا ہے ۔ } ( الشوری : 50 )
شریعت نے عورت پر اسلامی مجتمع میں اس کی ولاد ت سے قفات تک بلکہ وفات کے بعد عمل کے مطابق سزا و جزا پر خاص توجہ دی ہے  قرآن کریم کی دو سورتیں  جو نازل کی ہیں ان میں سے ایک (النساء الکبری) اور دوسری (النساء الصغری) کے نام سے جانی جاتی ہیں اور یہ صورتیں سورة الطلاق اور  دوسری سورة مریم  جو دنیا میں سب سے پاک عورت کے نام سے ہے جن کو اللہ تعالی نے پوری دنیا کی عورتوں پر فضیلت بخشی ہے اور ان کا نام قرآن کریم میں تیس (٣٠) سے زیادہ دفعہ ذکر کیا گیا ہے۔ ( جاری ہے )

 


متعلقہ تحریریں:

اسلام اور حجاب
کيا عورت شر ہے؟