• صارفین کی تعداد :
  • 3233
  • 9/14/2013
  • تاريخ :

مرد اور عورت کا مشترکہ زندگي

مرد اور عورت کا مشترکہ زندگی

اسلام کي نظر ميں مرد اور عورت (احصّہ اول)

3- چونکہ مرد اور عورت کو مل کر ايک ساتھ مشترکہ زندگي بسر کرني پڑتي ہے، اس لغے کہ ايک دوسرے کے ذريعے اپنے نقائص کا ازالہ کرکے اپنے آپ کو مکمل کريں اور ان کي مشترکہ زندگي سوکھے پن اور بےلچک پن سے خارج ہوجائے، خداوند متعال نے ان ميں سے ہر ايک کو بعض خاص صفات عطا کي ہيں جن کے ذريعے فريق مقابل کو جذب کيا جاتا ہے- مثلاً عورتيں عام طور پر ايسے مرد کو پسند کرتي ہيں جو زيادہ تعقل اور تدبير، کياست و دورانديشي کا حامل ہو اور دوسري طرف سے مرد بھي ايسي عورتوں کو زيادہ پسند کرتے ہيں جو زيادہ سے زيادہ حسن و جمال رکھتي ہوں- چنانچہ مردوں ميں عقل و تدبير کي قوت عورتوں کي دلچسپي کا سبب ہوتي ہے نيز عورتوں کا حسن و جمال مردوں کي توجہ کا باعث ہوا ہے؛ لہذا روايات ميں بھي اس مسئلے کي طرف خاص توجہ دي گئي ہے؛ جہاں فرمايا جاتا ہے: "اگر تم اپنے لئے زوجہ منتخب کرنا چاہتے ہو تو اس کي خوبصورتي کے بارے ميں پوچھو اور اس کے سر کے بالوں کے بارے ميں پوچھو  ---"؛ اور ان سے معلوم ہوتا ہے کہ مردوں کو اپني جانب راغب کرنے کے لئے عورت کا ہتھيار حسن و جمال ہے اگرچہ اس کا يہ مطلب بھي نہيں ہے کہ عورت کے تعقل و تدبر کو توجہ دينا ضروري نہيں ہے، تاہم اس کے باوجود مردوں کي زيادہ تر رغبت عورتوں کي خوبصورتي کي طرف ہے- لہذا اميرالمۆمنين (عليہ السلام) فرماتے ہيں:

"إن الله عزوجل [جعل] صورة المرأة في وجهها وصورة الرجل في منطقه"- (4)

"خداوند متعال نے عورت کے چہرے (اور خوبصورتي) کو اس کے رخسار ميں قرار ديا ہے اور مرد کے چہرے (خوبصورتي) کو اس کي فکر و کلام ميں قرار ديا ہے"-

 

حوالہ جات:

4- ميزان الحکمه، ج4 ص 2777 بحواله بحارالانوار ج 68 ص 293-

 

ترجمہ: فرحت حسین مہدوی


متعلقہ تحریریں:

لڑکيوں کي جنسي، عقلي اور فکري بلوغت