• صارفین کی تعداد :
  • 4078
  • 1/26/2013
  • تاريخ :

اہل سنت علماء کا امام صادق عليہ السلام کے علم کا اعتراف

امام صادق عليہ السلام

اللَّهُ أَعْلَمُ حَيْثُ يَجْعَلُ رِسالَتَه‏

اللہ ہي بہتر جانتا ہے کہ اپني رسالت کہاں رکھے - (1)

انسان کي بڑائي کي ايک بڑي دليل  يہ ہوتي ہے کہ اس کے مخالفين  اس  انسان ميں پائي جانے والي بزرگي اور بڑائي  کا اعتراف کريں -   مخالفين کا يہ اعتراف اس شخص کي فضيلت اور بڑائي  کو مزيد بڑھا ديتا ہے اور اس کے اعلي مرتبے کو ظاہر  کرتا ہے -  ايسے شخص کي عظمت ہر عام و خاص کي زبان پر ہوتي ہے اور يوں اس کے دشمن بھي اس کي بڑائي سے انکار نہيں کر  سکتے ہيں - اہل سنت کے علماء ہمارے شيعوں کے چھٹے امام حضرت امام جعفر صادق عليہ السلام  کي عظمت کا اعتراف کرتے ہيں - يہ بات کسي سے ڈھکي چھپي نہيں ہے کہ  اہل سنت کے چاروں امام  بالواسطہ يا بلا واسطہ شيعوں کے چھٹے امام حضرت امام جعفر صادق عليہ السلام کے شاگرد  ہيں اور اپنے علمي مقام و مرتبے کو حضرت امام جعفر صادق کا مرہون منت سمجھتے ہيں -

حضرت امام صادق عليہ السلام کو اہل سنت طبقے ميں احاديث کي روايات ، فقہہ  اور فتوے کے لحاظ سے ايک اعلي مقام  حاصل تھا - يہاں تک کہ  امام ابوحنيفہ ، امام مالک بن انس اور دوسرے بےشمار   مذھبي علماء  انہيں اپنے دور کا ايک اعلي محدث سمجھتے تھے -

ابو حنيفہ نے امام جعفر صادق  عليہ السلام کے  بلند مرتب علمي مقام کا اعتراف کيا

فقہ حنفيہ کے مشہور پيشوا ابوحنيفہ کہتے ہيں کہ :  ميں نے  جعفر بن محمد  سے زيادہ کوئي عقل مند انسان نہيں ديکھا ہے -  مزيد کہتا ہے کہ جب منصور  (دوانقي) نے  جعفر بن محمد  کو حاضر ہونے کے ليۓ کہا تو اس نے مجھے بلوايا اور کہا : لوگ جعفر بن محمد کے شيفتہ ہو گۓ ہيں -  اسے نيچا دکھانے  کے ليۓ   کچھ مسائل پر غور کرو - ميں نے چاليس مسائل تيار کيۓ - ايک دن منصور نے مجھے بلايا - ميں جب اس کي مجلس ميں گيا تو ميں نے ديکھا کہ جعفر بن محمد اس کے دائيں طرف تشريف فرما ہيں -  جب ميري نظر ان پر پڑي تو  مجھ پر ان کي عظمت کا بےحد زيادہ اثر ہوا -  

جاری ہے

شعبہ تحریر و پیشکش تبیان

حوالہ جات :

1.سوره انعام، آيه 124، ترجمه آيت الله مکارم شيرازي


متعلقہ تحریریں:

شيعيت کو نابودي سے بچانے کيلئے امام جعفر صادق کا اقدام