• صارفین کی تعداد :
  • 4065
  • 5/14/2011
  • تاريخ :

پردے کی ضرورت پر عقلی دلیل

پرده

پردہ کی کیا ضرورت ہے ۔

معاشرے کے آداب اور تقالید جو معاشرے میں اخلاقی دستور بناتے ہیں، ان کا پہلا فرض یہ ہے کہ مرد وعورت کے درمیان ایک محکم اور متین رابطہ قاتم کریں، تاکہ یہ ارتباط جھگڑے اور فساد کا سبب نہ بن جائیں جس کے نتیجہ میں پستی سے دوچار ہونا پڑے ۔ اور اس رابطے کی تنظیم کے لئے بینادی عمل شادی کے سوا اور کچھ نہیں ہے ۔

لاندر کا کہنا ہے کہ یاریبا قبیلہ میں بومیان کے درمیان عورت کو شادی کے ذریعے اپنانا ایک ایسا امر ہے کہ جس کی طرف لوگوں کی رغبت بہت کم ہے، گویا عورت کا حصول ان کے نزدیک ایک گندم کا خوشہ توڑنے کے مانند ہے، یعنی عشق و محبت کا تصور ان کے یہاں سرے سے نابود ہے ۔ اس لئے کہ شادی سے پہلے جنسی روابط ان کے درمیان ممنوع عمل نہیں ہے، اس لئے مرد کے سامنے جنسی شہوت کے حصول میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے، جس کے نتیجے میں اس کے دل میں عشق و محبت پیدا نہیں ہو پاتی کہ جس کے سبب اس کے یہاں عورت کے حصول میں شدت کے ساتھ قلبی میلان پیدہو سکے، چنانچہ جوان جب بھی چاہتا ہے اپنی جنسی خواہش کو آسانی سے پورا کر لیتا ہے ۔ لہذا کوئی علت یا سبب ایسا پیدا نہیں ہو پاتاہے جس کے سبب وہ اپنے ضمیر یا احساسات میں پیدا ہونے والی تحریک کے بارے میں غور و فکر کرے، اس تحریک کو خاموش کرنے کی فکر کرے ،اور اپنے اس پسندیدہ میلان کو عظیم تصور کرے ، تاکہ اس میلان اور تحریک کے نتیجے میں ایک دل کش عشق وجود میں آئے ۔ لہذا وہ کہتا ہے کہ اس معاشرے میں عورت و مرد ایک دوسرے سے کوئی رغبت نہیں رکھتے ، اورایک دوسرے کی حالت کی طرف متوجہ نہیں ہوتے ۔ یہی وجہ ہے کہ شوہر و بیوی کے درمیان بھی کسی قسم کے آثار محبت دیکھنے میں نہیں آتے ہیں ۔

پردہ لڑکی کے لئے ایک قسم کا ایسا وسیلہ ہے کہ جس کے ذریعے وہ اپنی طرف مرغوب ہونے والے افراد میں کسی ایک بہتر شخص کا انتخاب کر سکتی ہے، اوراپنی طرف مرغوب ہونے والے فرد کو اس بات پر مجبور کرسکتی ہے کہ کہ وہ تھذیب اور سلیقے کے ساتھ اس کا حصول کرے ۔

 عورتوں کی شرم و حیا اور عفت کا مردوں کی شہوت کے مقابلہ میں مانع ہونا،شاعرانہ عشق اور محبت کا سبب بنتا ہے اور عورت کی قدر و قیمت کو مردوں کی نگاہ میں مزید گراں بنا دیتا ہے ۔ اور بکارت کو اہمیت دینے والے نظام کی پیروی سے ، وہ آسانی اور اطمئنان جو شادی سے پہلے جنسی خواہش کی آرزومیں پایا جاتا تھا ،اوروقت سے پہلے ماں بن جانے والے امور کو ختم کر دیتا ہے ۔ اور ظاہر ہے بکارت کے بارے میں اس طرح کی فکر جسمانی اور عقلی اعتبار سے اور مزید طاقتور بنا دیتی ہے ، جوانی اور تربیت کے دور میں ؟

 جاری ہے

تالیف :حجة الاسلام سید محمد جواد بنی سعید ۔


متعلقہ تحریریں :

زبردستی پردہ  کروانے کی وضاحت

مستحکم گھرانے کيلئے مياں بيوي کي صفات و عادات سے استفادہ

قرآنِ کریم اور عورت کا مقام

فیشن اور آپ کی شخصیت

بيوي پر شوہر کي اطاعت?!