• صارفین کی تعداد :
  • 4074
  • 1/25/2011
  • تاريخ :

مصائب اور مشکلات سے چھٹکارا پانے کیلئے امام حسين (ع) کی دعا

امام حسین علیہ السلام

مصائب اور مشکلات سے چھٹکارا پانے کیلئے امام حسين(ع) کی دعا

اے سختی اور مشکل میں کام آنے والے ، اے مشکل وقت میں فریاد رسی کرنے والے! اپنی ہمیشہ بیدار نگاہوں سے میری حفاظت فرما اور مجھے حملوں سے محفوظ اپنی پناہ گاہ میں پناہ دے۔

ایک اور روایت میں یوں ہے:

اے سختی کے وقت میرے کام آنے والے اور سختی کے وقت فریاد رسی کرنے والے! اپنی ہمیشہ بیدار نگاہوں سے میری حفاظت فرما اور مجھے حملوں سے محفوظ اپنی پناہ گاہ عطا فرما۔ مجھ پر اپنی قدرتِ کاملہ سے رحمت برسا۔ میں کیسے ہلاک ہو سکتا ہوں جبکہ میری اُمیدیں تجھ سے وابستہ ہیں۔

پروردگار! تو سب سے بڑا ہے۔ عزت دار اور قدرت والا ہے۔ لہٰذا جس جس سے مجھے خوف ہے، ڈر ہے، اُنہیں نابود فرما اور مجھے اُن کے شر سے محفوظ فرما۔ تحقیق تو ہرچیز پر قادر ہے۔(بحار۴۷:۱۷۵،اعلام الوری:۲۷۸)

غموں اور پریشانیوں سے نجات کیلئے امام حسين(ع) کی دعا

اے پروردگار! میں سوال کرتا ہوں کہ اپنی آیات اور عرشِ بریں کے مکینوں کے صدقے، اپنی زمینوں اور آسمانوں کے مکینوں کے صدقے، اپنے نبیوں اور رسولوں کے صدقے میری دعا قبول فرما۔ ایک مشکل کام میرے دامن گیر ہے، لہٰذا تجھ سے سوال کرتا ہوں کہ محمد و آلِ محمد پر درود بھیج اور مجھے اس مشکل سے نجات عطا فرما اور میری مشکل کو آسانی میں بدل دے۔(کمال الدین۱:۲۶۵)


متعلقہ تحریریں:

حسین شناسی یعنی حق پرستی

حسین شناسی یعنی حق پرستی (حصّہ دوّم)

حسین شناسی یعنی حق پرستی (حصّہ سوّم)

حسین شناسی یعنی حق پرستی (حصّہ چهارم)

حسین شناسی یعنی حق پرستی (حصّہ پنجم)