• صارفین کی تعداد :
  • 7365
  • 8/7/2010
  • تاريخ :

ميں پپيتا ہوں

 پپيتا

ميں ايسا پھل ہوں جسے بزرگوں کا دوست سمجھا جاتا ہے جبکہ ميں نونہالوں کا بھي دوست ہوں۔ بزرگوں کا دوست مجھے اس لئے کہتے ہيں کہ مجھ ميں ان کے معدے" جگر خاص طور پر آنتوں کو ٹھيک رکھنے کي صلاحيت زيادہ ہوتي ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ مجھ ميں موجود حياتين "الف" حياتين "د" اور حياتين "ہ" کي وجہ سے لوگوں ميں بيماريوں کا مقابلہ کرنے کي صلاحيت بڑھتي ہے، آنکھيں روشن، ہڈياں مضبوط اور دل قوي رہتا ہے۔ ميں اگر ٹھيک طرح پکا ہوا ہوں تو مزيدار اور مٹھاس ميں کسي سے کم نہيں ہوتا ہوں۔

امرود، چيکو، انناس، ٹماٹر اور دوسرے بہت سے پھلوں کي طرح پرتگالي مجھے بھي يہاں لائے تھے۔ امريکہ کے اصل باشندے يعني ريڈ انڈين ميري خوبيوں سے  واقف تھے ۔

ميں انگريزي ميں( پپايا papaya) کہلاتا ہوں۔ جنوبي ہند ميں اسي نام سے پکارا جاتا ہوں۔ ميں ارنڈ خربوزہ اور ارنڈ ککڑي بھي کہلاتا ہوں۔ ميري زيادہ تر کاشت سندھ خاص طور پر کراچي اور ٹھٹھہ ضلع ميں ہوتي ہے۔ ساحلي علاقے کي آب و ہوا مجھے بہت راس آتي ہے۔ دنيا ميں ميرا شمار انناس اور کيلے کي طرح ہاضم پھلوں ميں ہوتا ہے بلکہ مجھ ميں بھي ہضم کا نظام ٹھيک رکھنے اور غذا اچھي طرح ہضم کرنے کي صلاحيت بہت ہوتي ہے۔ مجھ ميں ايک خاص ہاضم خمير " پے پين" ہوتا ہے۔ ميرے درخت کے کچے پھل اور پتوں سے جو دودھ نکلتا ہے، اسے خشک کر کے استعمال کرتے ہيں اور اسے ہاضم دواؤںميں شامل کرتے ہيں۔

مجھ ميں خاص طور پر گوشت گلانے کي بڑي صلاحيت موجود ہے۔ سخت سے سخت گوشت ميرے اثر سے گل جاتا ہے۔ ميرے دودھ سے پيٹ کے کيڑے بھي ہلاک ہو جاتے ہيں۔ جن لوگوں کے جگر خراب ہوکر بڑھ جاتے ہيں، انھيں ميرے استعمال سے بہت فائدہ ہوتا ہے۔ معالج انھيں کچے پپيتے کا رس نکال کر ٥ سے ٧ پونڈ چيني ملا کر کھلاتے ہيں ۔

مجھے چند روز پابندي سے کھانے سے کھانا خوب ہضم ہوتا ہے اور بھوک بڑھ جاتي ہے۔ انساني جسم ميں تلي يا طحال نام کا ايک عضو ہوتا ہے جو بعض اوقات بڑھ جاتا ہے۔ ميرے استعمال سے يہ بھي ٹھيک ہو جاتا ہے ۔

مجھے کھانا کھانے کے بعد کھانا مناسب ہوتا ہے۔ اس طرح غذا خوب ہضم ہوگي اور اچھا خون بنے گا۔ مجھ ميں حياتين الف کافي مقدار ميں ہوتا ہے۔ آنکھوں کي صحت اس حياتين سے ٹھيک رہتي ہے۔ گہرے زرد رنگ کے پکے پپيتے (١٠٠ گرام) ميںيہ حياتين دو سے تين يونٹ تک ہوتا ہے۔

اب اندازہ لگا يئے ميں آپ کے لئے بھي اتنا ہي مفيد ہوں جتنا بڑوں کے لئے، ليکن ميں چونکہ سستا ہوں اس ليے شايد آپ مجھے پسند نہيں کرتے ہيں۔ آپ کا يہ اندازہ ٹھيک نہيں ہے۔ ميں نہ صرف صحت ٹھيک رکھتا ہوں بلکہ حسن اور جلد کي دلکشي کو بھي بڑھاتا ہوں۔ صاف ستھرا خون اور مضبوط ہاضمہ سب کي ضرورت ہے۔

١٠٠ گرام پپيتے ميں غذائي اجزاء : 

 

حياتين الف (a) ١٧٥٠ بين الاقوامي يونٹ
حياتين ب (b) تھايامين  ٠/٣ملي گرام
رائبو فلاوين  ٠٤/ ٠ ملي گرام
حياتين ج (c)  ٥٦ ملي گرام
حرارے ٣٩ ملي گرام
نشاستہ ١٠ ملي گرام
فولاد  ٣ /٠ ملي گرام
فاسفورس

١٦ ملي گرام

 

تحرير: رشيد الدين احمد


متعلقہ تحریریں:

پھل اور فروٹ کی خصوصیات (خشک ميوے)

سرچشمہ صحت ہوا‘ پانی اور غذا