• صارفین کی تعداد :
  • 6069
  • 5/22/2010
  • تاريخ :

گٹھیا (rheumatoid arthritis ) کی بیماری

گٹھیا  کی بیماری

تعارف :

یہ ایک آٹو ایمیون autoimmune disease)   ) بیماری ہے ۔ آٹو ایمیون اس بیماری کو کہتے ہیں جس میں جسم کا دفاعی نظام غلطی سے اپنی ہی  صحت مند بافتوں پر حملہ کر دیتا ہے اور انہیں تقصان پہنچاتے ہوۓ ختم کر دیتا ہے ۔

 آرترائٹس (arthritis ) کی اس قسم میں  بدن کے جوڑ لمبی مدّت کے لیۓ سوزش کا شکار ہو جاتے ہیں ۔ یہ بیماری جوڑوں کے اطراف میں موجود بافتوں اور  بعض دوسرے اعضا  کی سوزش کا باعث بھی بن سکتی ہے ۔ اس بیماری  سے  جسم  کو چلانے والے مختلف نظام متاثر ہوتے ہیں ۔ مثال کے طور پر نظام انہضام ،نظام اعصاب، نظام اخراج وغیرہ وغیرہ ۔

روماٹائید آرترائٹس ایک chronic بیماری ہے جو لمبے عرصے(سالوں) تک  بھی  رہتی ہے ۔  مریض سالہا سال اس بیماری سے بےخبر رہ سکتا ہے کیونکہ اس کی علامات بعض اوقات ظاہر نہیں ہوتی ۔ یہ ایک ایسی بیماری ہے جو وقت کے ساتھ ساتھ بڑھتی جاتی ہے ۔

گٹھیا rheumatoid arthritis ) )  لاحق ہونے کی وجوہات :

اس بیماری کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں کی جا سکی ہے ۔ اگرچہ انفکشن پھیلانے والے عناصر مثلا وائرس ، بیکٹیریا  اور فنجائی پر ایک لمبے عرصے تک  شک کیا جاتا رہا مگر  ان میں سے کوئی بھی بیماری کی اصل وجہ ثابت نہیں ہو سکا ہے ۔ اس بیماری کی اصل وجہ جاننے کے لیے دنیا بھر میں تحقیقاتی کام جاری ہے ۔ یہ بھی خیال کیا جاتا ہے کہ مورثی اثرات اس بیماری کا باعث بنتے ہیں ۔ بعض لوگوں کا خیال ہے کہ ماحول میں پاۓ  جاتے والے جراثیم متاثرہ فرد کے دفاعی نظام کو متاثر کرتے ہیں ۔

پیشکش : شعبۂ تحریر و پیشکش تبیان

تحریر: سید اسد ارسلان


متعلقہ تحریریں :

غصہ دل کی بیماری کا باعث بن سکتا ہے

سوائن فلو کیا ہے؟