میکسیکو: 7.2شدت کے زلزلے کے جھٹکے
میکسیکو کے شمالی علاقے میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 7.2رکارڈ کی گئی۔ فوری طور پر کسی بڑے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز میکسیکو کی ریاست باہاکیلی فورنیا کے علاقے گواڈالوپے وکٹوریا سے 26 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا۔ اور اس کی زیر زمین گہرائی10 کلومیٹر تھی۔
زلزلہ اتنا شدید تھا کہ اس کے جھٹکوں سے لاس اینجلس، سان ڈیاگو، پام اسپرنگز اور فِینکس سمیت امریکی ریاستوں کیلی فورنیا اور ایریزونا کے کئی علاقوں میں موجود عمارتیں بھی لرز اٹھیں۔ زلزلے کے بعد کئی آفٹر شاکس بھی آئے۔ فوری طور پر کسی بڑے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
جنگ ڈاٹ کام