بغداد: ایران اور مصر کے سفارتخانوں کے باہر دھماکے۳۰ ہلاک
بغداد کے جنوبی علاقے میں فوجی لباس میں ملبوس مسلح حملہ آوروں نےپچیس افرادکا قتل عام کیا
اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا کی رپورٹ کے مطابق فوجی لباس میں ملبوس مسلح حملہ آوروں نے بغداد کے جنوب میں واقع شہر محمودیہ کے قریب ایک گاؤں میں چارگھروں پرحملہ کیا اور لوگوں کو رسی سے باندھ کر انہیں گولی ماردی ۔
مرنےوالوں میں خواتین اوربچے بھی شامل ہيں اس سے پہلے بھی مسلح افراد نے فوجی لباس میں ملبوس ہوکرایک وزارت خانے کے سینئر عہدیدار کوگولی ماردی تھی ۔ ذرایع کے مطابق مقتولین کا تعلق القاعدہ کے مخالف گروہ سے تھا۔
عراق کے دارالحکومت میں آج 7 بم دھماکے ہوئے ہیں جن کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں ان بم دھماکوں میں ایک ایرانی سفارتخانہ کے سامنے ، دوسرا مصری سفارتخانہ کے قریب اور تیسرا جرمن سفیر کی رہائشگاہ کے قریب ہوا ہے۔
بغداد میں ایرانی سفارتخانہ کے ایک اہلکار نے کہا ہے کہ آج ظہر سے قبل بغداد میں ایرانی سفارتخانہ کے سامنے ایک بم دھماکہ ہوا ہے جس سے سفارت کی عمارت کو جزوی نقصان پہنچا ہے لیکن سفارتی عملے کے تمام افراد صحیح و سالم ہیں