انقلاب اسلامی کی حفاظت اور اتحاد و یکجہتی ہر ایک کی ذمہ داری ہے
تہران یونیورسٹی میں نماز جمعہ کے خطبوں میں آیت اللہ امامی کاشانی نے دہشت گردی کے خلاف مغربی ممالک کے معیار کو متضاد قرار دیتے ہوئے جرمنی میں ایک دہشت گرد کو پکڑنے اور پھر آزاد کرنے پر جرمن حکومت کی مذمت کی ہے۔
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تہران یونیورسٹی میں نماز جمعہ کے خطبوں میں آیت اللہ امامی کاشانی نے دہشت گردی کے خلاف مغربی ممالک کے معیار کو متضاد قرار دیتے ہوئے جرمنی میں ایک دہشت گرد کو پکڑنے اور پھر آزاد کرنے پر جرمن حکومت کی مذمت کی ہے۔ آیت الله امامی کاشانی نے کہا کہ مغربی ممالک دہشت گردوں کے خلا نہیں بلکہ وہ دہشت گردوں کو پناہ دیئے ہوئے ہیں اور ان کی تربیت اور پرورش کر رہے ہیں انھوں نے جرمن میں ایرانی کردستان کے علاقہ میں سرگرم دہشت گرد تنظیم کے رکن کی گرفتاری اور پھر اس کی آزادی کو مغربی ممالک کی متضاد پالیسی کا مظہر قرار دیتے ہوئے کہا کہ مغربی ممالک دہشت گردوں کی پناہ گاہ ہیں ۔ آیت امام کاشانی نے باہمی اتحاد و یکجہتی قائم رکھنے اور انقلاب اسلامی کی حفاظت ہر ایرانی کی ذمہ داری قرار دیاہے۔