• صارفین کی تعداد :
  • 1055
  • 3/6/2010
  • تاريخ :

مجید‌مجیدی رسول اللہ (ص) کی حیات طیبہ پر فلم بنائیں گے

مجید‌مجیدی

عالمی سطح پر نامور ایرانی فلمساز و ہدایتکار مجید مجیدی تین کروڑ ڈالر کے بجٹ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی حیات طیبہ پر فلم بنا رہے ہیں۔

 ابنا کی رپورٹ کے مطابق اس فلم کو تین کروڑ ڈالر کا بجٹ مختص کردیا گیا ہے اور ایرانی سینما میں فلمسازی کے اخراجات کی نسبت ایک افسانوی رقم سمجھی جاتی ہے۔

اس فلم پراجیکٹ کے پروڈیوسر "محمدمہدی حیدریان" ہیں اور اس وقت یہ فلم پروڈکش سے قبل (RE-PRODUCTION) کے مرحلے میں ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق 2011 کے وسط میں اس فلم کی عالمی نمائش کے لئے ابھی سے منصوبہ بندی شروع کی گئی ہے۔

مجیدی پہلے ایرانی فلمساز ہیں جن کی فلم "آسمان کے بچے" 1999 میں آسکر ایوارڈ کے لئے نامزد کی گئی تھی۔

مجید مجیدی نے دیگر مشہور ایرانی ہدایتکار "کامبوزیا پرتوی" کے ساتھ مل کر فلم "محمد (ص)" کا فلم نامہ تحریر کیا ہے۔

اسکرین ڈیلی کی رپورٹ کے مطابق یہ فلم رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے لڑکپن سے بعثت (12 برس سے 40 برس) تک کے زمانے پر محیط ہے۔

مجیدی اور پرتوی نے اس فلم کا فلمنامہ تین برس میں مکمل کرلیا ہے؛ انہیں فلمنامہ تحریر کرتے وقت تاریخ اسلام کے اہم اور نامور مؤرخین اور محققین کا تعاون حاصل رہا ہے۔

اطلاعات کے مطابق یہ فلم مختلف ممالک میں فلمائی جائے گی اور فلمسازی کا باقاعدہ آغاز جولائی 2010 سے ہوگا.