• صارفین کی تعداد :
  • 1611
  • 10/24/2009
  • تاريخ :

انقلاب اسلامی کے ثمرات جہاد و ایثارکا نتیجہ ۔صدرمملکت

صدرڈاکٹر احمدی نژاد

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدرڈاکٹر احمدی نژاد نے کہا ہے کہ اسلامی انقلاب کے تمام ثمرات جہاد ،خدمت اور ایثار کا نتیجہ ہیں۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے شکرانہ خدمت کے زیرعنوان جہادی طلبا کے کے عظیم اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خارجہ پالیسی میں ہمیں جہادی جذبہ کی بھرپور ضرورت ہے اور اگر جہادی جذبہ نہ ہو تو دشمن مسلسل آگے بڑھتا جائے گا، یہ سامراج کی خصوصیت ہے۔ صدر مملکت نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ ہم جتنا پیچھے ہٹیں گے دشمن اتنا ہی آگے بڑھے گا کہا کہ ایرانی عوام اور اسلامی انقلاب کے ساتھ سامراجی محاذ کا اصلی جھگڑا  یہ ہے کہ ایک ایسی قوم پیدا ہوگئی ہے جو جذبہ جہاد و ایثار و قربانی کے ذریعے اپنی عزت کا تحفظ کرنا چاہتی ہے۔

 

آئی آر آئی بی