• صارفین کی تعداد :
  • 5014
  • 9/3/2008
  • تاريخ :

آنکھوں کي خوبصورتی

بھوؤں کي خوبصورتي

آنکھ

بھوئيں خوبصورت اور دلکش شخصيت کي مظہر ہوتي ھيں، بے ترتيب طريقے سے پھيلي ہوئي بھوؤں کے بال چھرے کي دلکشي کو ختم کرديتے ھيں، بھوئوں کوصيح ترتيب سے شکل دے کر چھرے کي کشش ميں اضافہ کيا جاسکتا ہے۔

ان باتوں پر توجہ رکھيں

اگر آپ کي بھوئيں قدرتي طور سے خوبصورت اور کمان دار ھيں، تو ان سے چھيڑ چھاڑ نہ کريں۔

بھوؤں کو صيح  ترتيب اور شکل دينے کے لئے تھريڈنگ اور ٹويزر، يہ دو طريقے ھيں۔

تھريڈنگ طريقے  ميں بھوؤں کو ترتيب و شکل دے کر دھاگے کي مدد سے غير ضروري بالوں کو کھينچ کر نکالاجاتا ہے۔

بھوؤں کو ترتيب اور شکل دينے سے پہلے بھوؤں کو نيم گرم پاني ميں دھو ليں، پھر تو لئيے سے خشک کرليں، اس سے جلد ملائم ہوجائے گي اور بال اکھاڑنے پر تکليف  بھي کم ہوگي۔

بھوؤں کے بال اکھاڑنے کے بعد اس جگہ پر برف کے ٹکڑے رگڑنے سے درد کم ہوگا اور سوجن بھي پيدا نہيں ہوگي۔

بھوؤں کي خوبصورتي کے نسخے۔

بھوؤں کو گھنا بنانے کے لئے روئي کے ٹکڑے کو نيم گرم پاني ميں بگھو کر بھوؤں پر لگائيں، اس کے بعد ملائيمت سے بھوؤں پر مالش کريں، دس منٹ تک ايسا کريں، اس سے بھوؤں  کي جلد پر خون کا دورہ تيزي سے ہوتا ہے اور بھوئيں گھني نيز خوبصورت بنتي ھيں۔

بھوؤں پر باقاعدہ طور پر زيتون کا تيل مليں، زيتون کے تيل ميں پائے جانے والے عناصر بھوؤں کو غذائيت فراہم کرکے انہيں سياہ اور گھنا بناتے ھيں۔

بھوؤں پر بادام کا تيل باقاعدگي سے لگانے سے بھوؤں کي کشش ميں اضافہ ہوتا ہے، بھوئيں مضبوط، سياہ اور گھني بنتي ھيں، بادام کا تيل بھوؤں کو صيح غذائيت ديتا ہے، جس سے بھوئيں خوبصورت بن جاتي ھيں۔

دو بوند بادام روغن ميں دو بوند شہد ملاکر بھوؤں پر روزانہ لگائيں ۔بادام روغن اور شہد بھوؤں  کي جڑوں کو اچھي طرح غذائيت ديکر بھوؤں کو خوبصورت اور گھني بناتا ہے۔

بھوؤں  کے بال کم ہونے پر ہفتہ ميں دو بار انڈے کي زردي لگائيں، انڈے ميں پايا جانے والا سليئي، بھوؤں کو غذائيت فراہم کرکے ان ميں اضافہ کرتا ہے، يہ نسخہ کم سے کم ايک ماہ تک استعمال کريں آپ کو فائدہ دکھائي دے گا۔

آئی پاکی ڈاٹ کام


متعلقہ تحریریں:

 سياہ حلقے يعني ڈارک سرکل دور کرنے کے نسخے