• صارفین کی تعداد :
  • 9428
  • 5/4/2008
  • تاريخ :

  نماز کا ترجمہ 

الله

- - سورہ حمد کاترجمہ:

عربی اردو
بسم اللہ الرحمن الرحيم شروع کرتاہوں اللہ کے نام سے جو رحمن ورحيم -
الحمدللہ رب العالمين  ساري تعرفيں اس اللہ کے لئے مخصوص ہيں جو تمام جہانوں ک ي پرورش کرنے والاہے  -
الرحمن الرحيم جودنياميں سب پررحم کرنے ولاہے اورآ خرت ميں صرف مؤمنين پررحم کرنے والاہے-
 مالک يوم الدين قيامت و جزاکے دن کامالک ہے-
اياک نعبد و اياک نستعين پروردگار ہم تيري ہي عبادت کرتے ہيں اور تجھ سے   ہي مددمانگتے ہيں-
اہدناالصراط المستقيم  ہم کو صراط مستقيم پرثابت قدم رکھ -
صراط الذين انعمت عليہم ايسے لوگوں کاراستہ جن پرتونے اپني نعمتيں نازل کي ہيں -
غيرالمغضوب عليہم و لاالضالين ان لوگوں کاراستہ نہيں جن پرتونے غضب نازل کيااورنہ گمراہوں کاراستہ -

  

  - - سورہ اخلاص کاترجمہ:

عربی اردو
بسم اللہ الرحمن الرحيم شروع کرتاہوں اللہ کے نام سے جو رحمن ورحيم -
 قل ہواللہ احد ائے پيغمبرکہہ ديجئے وہ اللہ يکتاہے-
اللہ الصمد  اللہ سب سے بے نياز  ہے -
لم يلد و لم يولد    اس کو کسي نے نہيں جنا ہے اور نہ اس نے کسي کو جنا ہے -
و لم يکن لہ کفوا احد اورکوئي اس کامثل ونظيرنہيں ہے -

     - - ذکر رکوع اور سجود کاترجمہ:

عربی اردو
سبحان ربي العظيم         وبحمدہ   ميرا عظيم پروردگار ہر عيب و نقص سے پاک و منزہ ہے اورميں اس کي حمدکرتاہوں-
سبحان ربي الاعلي و بحمدہ   ميرا پروردگار سب سے بالاترہے اور ہر عيب و نقص سے پاک و منزہ ہے اور ميں اس کي حمد کرتاہوں-

- - رکوع اور سجودکے بعد کے اذکار کاترجمہ:

عربی                          اردو
استغفراللہ ربي و اتوب اليہ ميں مغفرت طلب کرتاہوں اس اللہ سے جوميراپالنے والاہے اورميں اس کي طرف رجوع کرتاہوں
بحول اللہ و قوتہ اقوم و اقعد ميں اللہ کي مدداورقوت سے اٹھتابيٹھتاہوں-

- - قنوت کاترجمہ:

عربی اردو
لاالہ الااللہ الحليم الکريم، لاالہ الااللہ العلي العظيم: کوئي لائق پرستش نہيں سوائے اس اللہ کے جوصاحب ح لم وکرم ہے - کوئي بندگي کے لائق نہيں ہے سوائے  اس اللہ کے جو بلند مرتبہ اور و عظمت والا ہے -
 سبحان اللہ رب السموات السبع و رب الارضين السبع و مافيہن و مابينہن و رب العرش العظيم و الحمدللہ رب العالمين: پاک و منزہ ہے وہ  اللہ جوسات آسمانوں، زمينوں اوران دونوں کے اندراوران کے درميان کي ہرچيز، اور عرش عظيم کا پروردگارہے، حمدو ثناء مخصوص ہے اس اللہ کے لئے جو تمام موجودات کارب ہے-

- - تسبيحات کاترجمہ:

عربی اردو
سبحان اللہ و الحمدللہ و لاالہ الااللہ و اللہ اکبر: اللہ پاک ومنزہ ہے حمد و تعريف اسي کے لئے مخصوص ہے اس کے علاوہ کوئي معبود نہيں ہے، اللہ اس سے کہيں بزرگ ہے کہ اس کي تعريف کي جائے-

- - تشہد کاترجمہ:

عربی اردو
اشہدان لاالہ الااللہ وحدہ لاشريک لہ ميں گواہي ديتاہوں کہ اللہ کے علاوہ کوئي عبادت کے قابل نہيں ہے وہ يگانہ ہے اور اس کاکوئي شريک نہيں ہے -
و اشہدان محمدا عبدہ و رسولہ، اللہم صل علي محمد و آل محمد اورميں گواہي ديتاہوں کہ محمداللہ کے بندے اوراس کے رسول ہيں، اللہ، محمد اوران کي آل پاک پر درود بھيج-

- - سلام کاترجمہ:

عربی اردو
السلام عليک ايہاالنبي و رحمةاللہ و برکاتہ   ائے نبي ! آپ پرسلام ہو اور اللہ کي رحمت و برکت ہو-
السلام علينا و علي عباداللہ الصالحين  ہم پر اور اللہ کے تمام نيک بندوں پرسلام ہو-
السلام عليکم و رحمةاللہ و برکاتہ  ائے نماز يو! تم پر سلام اور اللہ کي رحمت و برکتيں ہو-