• صارفین کی تعداد :
  • 4452
  • 3/15/2008
  • تاريخ :

یورپ اپنی تاریخ کا سب سے بڑا اور جدید ترین خلائی جہاز خلاء میں بھیجے گا

automated transfer vehicle

بی بی سی اردو سروس کی ایک رپورٹ کے مطابق یورپ اب تک اپنی تاریخ کا سب سے بڑا اور جدید ترین خلائی جہاز خلاء میں روانہ کرنے والا ہے۔ اے ٹی وی نامی یہ خلائی جہاز  گیارہ سال میں تیار ہوا ۔ یہ خودکار مال بردار خلائی جہاز کسی انسان کے بغیر ہی خلاء میں جائے گا اور یہ سات عشاریہ چھ ٹن مواد بین الاقوامی خلائی مرکز تک پہنچانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

 

آٹومیٹڈ ٹرانسفر وہیکل(automated transfer vehicle) یا اے ٹی وی اتوار کو فرانسیسی گیانا سے گرینچ کے معیاری وقت کے مطابق صبح ساڑھے چار بجے روانہ ہوا۔

اے ٹی وی کے مِشن سے یورپ کو خلائی سائنس کے میدان میں اپنی اہلیت ثابت کرنے کا موقع ملے گا۔ یورپی خلائی جہاز کا انوکھا پہلو بغیر خلاباز کی مدد کے اپنے سٹیشن تک پہنچنے اور اس سے لگ جانے کی صلاحیت ہے۔

 

یورپی خلائی ایجنسی کے پروگرام مینیجر نے بتایا کہ اے ٹی وی دراصل سیارچوں اور خلابازوں کو لے جانے والے خلائی جہازوں کا ملاپ ہے۔

اے ٹی وی کا سائز ڈبل ڈیکر بس کے برابر ہے اور روانگی کے وقت اس کا وزن بیس ٹن ہوگا۔ اے ٹی وی بین الاقوامی خلائی سٹیشن پر چھ ماہ کے لیے رکے گا۔

اے ٹی وی کو نقطۂ آغاز کہا گیا ہے کیونکہ اس وقت کوئی بھی یورپی خلاباز زمین کے مدار میں امریکہ اور روس کی مدد کے بغیر نہیں جا سکتا۔ اے ٹی وی کی مدد سے مستقبل میں یورپی خلا باز بھی مدار میں جا سکیں گے۔


متعلقہ تحریریں:

 خلاءباز بیمار، سپیس واک ملتوی

 زہرہ پر کبھی پانی کے سمندر تھے