• صارفین کی تعداد :
  • 4499
  • 8/7/2013
  • تاريخ :

رمضان کو سلام رمضان سے مکالمہ

رمضان کو سلام رمضان سے مکالمہ

دعائے وداع رمضان ميں رمضان کو کئي بار سلام کيا گيا ہے؟ کيا ماہ رمضان ايک زندہ وجود ہے جس کے ساتھ اس طرح مکالمہ کيا جاتا ہے؟

قرآن کي رو سے تمام موجودات "حق تعالي" سے آگہي رکھتے ہيں اور اسي کي بندگي کرتے ہيں؛ وہي حقيقت جس سے ـ وجود کے لحاظ سے ـ تمسک کيا جاتا ہے اور فيضِ وجود کمايا جاتا ہے"

"آسمانوں اور زمين ميں کوئي نہيں مگر يہ کہ وہ خدائے رحمن کي بارگاہ ميں ايک بندے کي صورت ميں آنے والا ہے"- (1)

اس کے سامنے خضوع کرتے اور اس کي تسبيح کرتے ہيں اور اپنے اس عمل سے آگاہ ہيں:

"کيا تم نے نہيں ديکھا کہ اللہ کي تسبيح کرتے ہيں وہ جو آسمانوں اور زمين ميں ہيں اور پرندے صف باندھے ہوئے ہر ايک جانتا ہے اپني نماز اور تسبيح کو اور اللہ جاننے والا ہے اس کا جو وہ کرتے ہيں"- (2)؛

خداوند متعال ارشاد فرماتا ہے:

"اس کي تسبيح کرتے ہيں ساتوں آسمان اور زمين اور جو لوگ ان ميں ہيں اور کوئي چيز نہيں مگر يہ کہ وہ اس کي تعريف کے ساتھ تسبيح کرتي ہے ليکن تم ان کي تسبيح کو سمجھتے نہيں"- (3)

بہت سي آيات کريمہ ميں خالق کائنات کے سامنے موجودات کي تسبيح و سجدہ ثابت کرتي ہيں- اس لحاظ سے وہ حق تعالي کے ساتھ خصوصي رابطہ رکھتے ہيں لہذا انسانوں کے وہي اعمال اور افعال جو اس رابطے کے ساتھ متصادم ہيں، تکويني اور ذاتي طور پر ان ميں منفي اثرات مرتب کرتے ہيں اور انسانوں پر برے اثرات مرتب کرتے ہيں اور انہيں زيادہ تر مواہب اور عطايا سے محروم کرديتے ہيں:

"خرابي نماياں ہو گئي ہے خشکي اور تري ميں ان کاموں سے جو لوگوں کے ہاتھوں نے کيے تاکہ وہ چکھائے انہيں کچھ ان کے اعمال کا مزہ شايد کہ وہ پلٹيں"- (4)؛

"زمانہ اور وقت" بھي اسي عالم کے موجودات ميں سے ہے جو ايک قسم کا شعور و حيات رکھتا ہے اور خاص قسم کے انسان ـ جن کي چوٹي پر ائمہ (ع) ہيں ـ صحيفۂ سجاديہ ميں ماہ رمضان کو پرمعني انداز سے سلام کرتے ہيں اور اس سے وداع کرتے ہيں-

سورہ زلزال ميں ارشاد ہوا ہے:

"اس دن وہ (زمين) اپنے اوپر کي تمام خبروں کو بيان کرے گي * اس ليے کہ تمہارے پروردگار نے اس کو اس بات کے بارے ميں وحي کي ہے"- (5) "

اور يہ ايک خاص قسم کے شعور کي طرف اشارہ ہے جو اللہ نے زمين کو عطا فرمايا ہے اور وہ اسي شعور کے مطابق قيامت کے دن انسان کے اعمال پر گواہي دے گي-

 

حوالے جات:

1- سورہ مريم (19)، آيت 93-

2- سورہ نور (24)، آيت 41-

3- سورہ اسراء (17)، آيت 44-

4- سورہ روم (30)، آيت 41-

5- سورہ زلزال (99) آيات 4 و 5-

 

ترجمہ: فرحت حسین مہدوی

منبع: ويژه ماه مبارك رمضان؛ گروه مۆلفان؛ نهاد نمايندگي مقام معظم رهبري در دانشگاه ها


متعلقہ تحریریں:

ماہ رمضان، بہار قرآن!

ماہ رمضان ميں اور نزول قرآن