• صارفین کی تعداد :
  • 4401
  • 7/25/2013
  • تاريخ :

امثال اور حکم قرآني

قرآن الکريم

زندگي ميں مثالوں کي اہميت (حصّہ اوّل)

زندگي ميں مثالوں کي اہميت (حصّہ دوّم)

خدا وندمتعال نے  بعض اعلي عقلي مفاہيم کو  مثال کے ذريعہ بيان فرمايا ہے تاکہ عام لوگ ان مفاہيم کو اپنے فہم و ادراک کے مطابق سمجھ سکيں بنابرايں قرآن کريم ميں بيان کي گئيں مثالوں کا فلسفہ  اعلي اورگہرے مفاہيم اور مسائل کو لوگوں کے فہم و ادراک کے مطابق  بيان کرنا ہے -  سورہ عنکبوت کي تنتاليسويں آيت ميں مثال بيان کرنے کے مقصد کے بارے ميں ارشاد ہوتاہے { وتلک الامثال نضربہا للناس وما يعقلہاالا العالملون } ہم ان مثالوں کو تمام عالم انسانيت کے لئے بيان  کررہے ہيں ليکن انھيں صاحبان علم کے علاوہ کوئي نہيں سمجھ سکتا ہے - مذکورہ آيات سے نتيجہ نکلتا ہے کہ انسان پر مثالوں کے اثرات کو تين مرحلوں ميں سمجھا جاسکتا ہے -پہلا مرحلہ تذکر اور يادھاني کا ہے کہ جس ميں پيغام الہي کي حقيقت کا ذھن دھرانا ہے،دوسرامرحلہ غور وفکر کا ہے کہ انسان ميں مثال اور اس کي حکمت ميں غور وفکر کرتا ہے ، تيسرا مرحلہ ادراک ہے کہ جس ميں  گہري فکر کے ساتھ حقائق کي شناخت اور ادراک  ہوتا  ہے -

 ايران کے معروف عالم دين جاري اللہ زمخشري مثل کے بارے ميں کہتے کہ کلام عرب ميں دراصل مثل کے معني مثل يعني نظير کے ہيں ، اعراب اور علماء کے نزديک ضرب المثل کي شان اعلي اوراہم  ہے کيونکہ اس ميں مخفي اور پوشيدہ معاني سے پردے ہٹا دئيے جاتے ہيں  اور مبہم نکات کي وضاحت کي جاتي ہے تاکہ تخيلاتي امر واضح وروشن اور غائب  ظاہر کي طرح عياں ہوجائے ،اسي لئے قرآن کريم اور تمام آسماني کتابوں ميں مثالوں سے بہت زيادہ استفادہ کيا گيا ہے -

مثالوں  کے بہت سے فوائد ہيں ، مثالوں کے ذريعہ عقلي مسائل محسوس کئے  جاتے ہيں ، مطالب سب کے لئے عا م فہم ہوجاتے ہيں اور مسائل کے بارے ميں يقين ميں اضافہ ہوجاتا ہے ،سرانجام مناسب مثال  سے ہٹ دھرم لوگ خاموش  اور کبھي مطمئن ہوجاتے ہيں - بعض محققين  نے قرآني مثالوں کو ايک کتاب کي صورت ميں جمع کيا ہے اور سو سے زائد مثالوں کا تجزيہ وتحليل کي ہے ، بلاشبہ قرآني  امثال معجزہ ہيں اور اس حقيقت تک پہونچنے کے لئے کافي ہے کہ ان کي ايک تعداد کا  دقيق جائزہ ليا جائے - چنانچہ ہم اگلے پروگرام ميں قرآني مثالوں کے نمونے پيش کريں گے تاکہ آپ مثالوں سے استفادہ کے بارے ميں  قرآن کريم کي فصاحت  وبلاغت اور اہم نکات سے بہرہ  مند  ہوسکيں -

 

بشکريہ اردو ريڈيو تھران


متعلقہ تحریریں:

قرآن سے محبت کے درجات

قرآن مجيد ذريعہ نجات