• صارفین کی تعداد :
  • 4438
  • 7/10/2013
  • تاريخ :

زندہ جاودان معجزہ

الله جل جلاله

انبياء کرام اور معجزے (حصّہ اوّل) 

ہمارے پيارے نبي حضرت محمد مصطفي صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم  خدا کے سب سے محبوب پيغمبر اور آخري  پيغمبر ہيں -  انہيں بھي خدا تعالي کي ذات نے بہت سے معجزے عطا فرماۓ - واقعہ معراج ايک معجزہ ہے کيوں کہ نبي اکرم صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم  ايک ہي رات ميں مکہ سے مسجد اقصيٰ اور پھر وہاں سے ساتوں آسمان، يہاں تک کہ سدرۃ المنتہيٰ کہ جہاں جانے سے فرشتوں کے بھي پر جلتے ہيں، وہاں تک پہنچ جانا، جنت اور دوزخ کي سير کرنا اور اسکے بعد دوبارہ زمين پر آنا اور وہ بھي اتنے مختصر وقت ميں کہ دروازے کي کنڈي ابھي تک ہل رہي تھي اور آپ صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم  کا بستر بھي گرم تھا- اسي طرح انگلي کے اشارے سے چاند کو دو ٹکڑے کرنا اور پھر جوڑ دينا، دودھ کے ايک پيالے سے صحابہ کرام رضوان اللہ اجمعين کا سير ہو کر پينا، ہجرت کے وقت مشرکين کے سامنے سے نکلنا ليکن ان کو آپ صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم  نظر نہ آئے-

يہ معجزات انبياء کرام کي وفات کے ساتھ ہي ختم ہوگئے اور ان کا ذکر ہميں صرف آسماني صحائف يا تاريخي کتابوں ميں ہي ملتا ہے ليکن اللہ تعاليٰ نے اپنے آخري رسول حضر ت محمدصلي اللہ عليہ وسلم کو قرآن مجيد کي صورت ميں جو معجزہ عطا کيا تھا وہ 1400 سال سے زائد کا عرصہ گزرجانے کے بعد بھي نہ صرف اپني اصلي حالت ميں موجود ہے بلکہ آج کے جديد سائنسي دور ميں بھي اپنا لوہا منوا رہا ہے- قرآن پاک دنيا ميں سب سے زيادہ پڑھي جاني والي کتاب ہے جو کہ ايک معجزہ ہے- قرآن پاک دنيا کي واحد کتاب ہے جو بيک وقت کروڑوں لوگوں کو مکمل طور پر حفظ ہے، يہ بجائے خود ايک معجزہ ہے- پھر جيسا کہ قرآن پاک ميں ہي اللہ تعاليٰ نے فرمايا کہ يہ قرآن پاک قيامت تک محفوظ رہے گي تو ساڑھے چودہ سو سال کے بعد بھي قرآن پاک کے ايک زير زبر پيش ميں کوئي فرق نہيں آيا ہے- يہ بھي ايک معجزہ ہے- اس کے علاوہ يہ قرآن پاک کا اعجاز ہے کہ غير مسلم جب اس کلام کو سنتے تھے تو ان کے دل کي دنيا بدل جاتي تھي اور وہ آپ صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم  پر ايمان لے آتے تھے-اسي لئے بعد ميں مشرکين مکہ اور قريش کے سرداروں نے يہ فيصلہ کيا کہ کسي کو قرآن سننے نہ ديا جائے اسي لئے حج کے زمانے ميں، ميلوں ميں اور مختلف تجارتي قافلوں کي آمد پر مشرکين کے نمائندے جا کر ان سے کہتے تھے کہ ديکھو جب تم شہر ميں آنا تو محمد (صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم  ) کي باتوں ميں نا آنا، وہ جادوگر ہيں (نعوذ باللہ ) ان کے پاس ايک ايسا کلام ہے جو اس کو سنتا ہے تو پھر اپنے دين سے پھر جاتا ہے- ( جاري ہے )

 

شعبۂ تحرير و پيشکش تبيان


متعلقہ تحریریں:

قرآن ايک آسماني کتاب

قرآن کريم ايک عظيم معجزہ