• صارفین کی تعداد :
  • 4219
  • 9/9/2012
  • تاريخ :

معاشرہ ميں نوجوانوں کي طاقت

نوجوان

ايک فرد معاشرے کي اکائي ہے- اگر تمام اکائياں درست ہو جائيں تو کل معاشرہ درست ہو جائے گا - يہي وجہ ہے نوجوان کو بيدار ہو کر پوري محنت ، سنجيدگي ،دلجمعي اور دلجوئي سے محنت کرني چاہيے اور پورے معاشرے کي اصلاح کے لي- راہ ہموار کرني چاہيے - يہي وقت ہے جواني ميں ہي اپنے اندر تبديلي لائيں اگر آپ نے معاشرے کو سدھارنے کا ارادہ کر ليا ہے تو خدارا اپنے آپ کو بدل ڈالو- اپنے دلوں ميں عشقِ رسول صلي اللہ عليہ و آلہ وسلم کي شمع روشن کر لوہم سب کو کردار اور علم ميں پختگي کي ضرورت ہے اور آئيں ہم اس ميں سب سے آگے بڑھ جائيں? سب بيدار ہوں اور ذکر و فکر کي محافل کا انعقاد کريں-

نوجوان وہ طاقت ہيں جو کسي بھي قوم کے عروج کا باعث بنتي ہے- نوجوان آج اگر اپني زندگيوں کے اندر انقلاب پيدا کر ليں تو ان شاء اللہ پوري دنيا ميں انقلاب پيدا ہو سکتا ہے-  علم وعمل، اخلاص، تقوي? وکردار ميں مسلمان جب تک کامل رہے تب تک پوري دنيا پر غالب رہے-

مسلم نوجوانوں، بھائيوں اور بہنوں، ماۆں اور بيٹيوں سے التجا ہے کہ خداراکفار کي پيروي کرکے اپنےآپ کو تباہي کے گڑہوں ميں مت دھکيلو-ان کو خوش کرکے اللہ کے غضب کو آواز مت دوکيوںکہ جو اللہ کے دشمنوں کو خوش کرتا ہے وہ اللہ کو ناراض کرتا ہے اور اللہ کي ناراضگي درحقيقت اخروي بربادي ہے- وقتي خوشي کي خاطر دائمي رنج و الم سميٹنا يقينا شديدخسارے کا سودا ہوگا-اگر محبت ہي کرني ہے تو خود کو اللہ اور اس کے رسول ا کي محبت ميں فنا کرلو ،محبت کا حقيقي مفہوم پالوگے، محبت کي معراج حاصل ہوجائے گي،شيطان کے ناپاک چنگل سے نکل جاۆ گے اور اللہ تمہيں دنيا اور آخرت کي حقيقي اور دائمي خوشيوں سے سرفراز فرمائيں  گے-

  اے نوجوانو!جان لو کہ جواني اللہ رب العزت کي ايک بے بہا نعمت ہے اسے ضائع نہ کرو- اس کي صبح ،اسکي شام اور اس کي شب اللہ کي ياد، اسکے ذکر اور اسکے محبوب حضرت محمد مصطفے کي سنت کي اتباع ميں بسر کرو -اس جواني اور وقت کي قدر کرو کہ يہ دونوں چيزيں ايک بار رخصت ہوکر دوبارہ لوٹ کر نہيں آتيں-اپنے دن کو اللہ اور رسول ا کي اطاعت و فرمانبرداري ميں بسر کر واور دعائے نيم شبي کا خود کو عادي بناڈالو-اپني آنکھوں کي اس طرح حفاظت کرو کہ وہ کسي نامحرم کے شوقِ ديد سے آلودہ نہ ہوں نہ ہي عرياني اور فحاشي کو اپنے اندر سمو سکيں-اپنے کانوں کواس طرح آلودگي سے بچاۆ کہ وہ کسي کي غيبت نہ سنيں اور نہ کوئي فحش بات اور کلام ان تک پہونچے- اپني زبان کي اس طرح حفاظت کرو کہ نہ کسي کي غيبت کي مرتکب ہو نہ اس سے کسي کي دل آزاري ہو اور نہ ہي دشنام طرازي کاذريعہ بنے-

شعبۂ تحرير و پيشکش تبيان


متعلقہ تحريريں:

 سوال و جواب کے نشستوں کا انعقاد